ایک آدمی طالب صادق تھا کسی شیخ سے بیعت تھا، خلوص دل سے اس کی خدمت کرتا تھا، لیکن اس شیخ کی نظر اس کے مال پر تھی، ایک دن اس شخص نے ایک خواب دیکھا اور آ کر پیر صاحب کو بیان کیا، کہنے لگا، حضرت! میں نے خواب میں دیکھا ہے آپ کے ہاتھ پر شہد لگا ہوا ہے اور میرے ہاتھ پر گندگی لگی ہوئی ہے، بس پیر صاحب نے سنا تو فوراً کہہ اٹھے یہ بالکل سچا خواب ہے کیونکہ ہم دیندار لوگ ہیں،
ہمارے ہاتھ پر شہد لگا ہواہے اور تم دنیا دار ہو اور تمہارے ہاتھ پر نجاست لگی ہوئی ہے، وہ کہنے لگا: حضرت! ابھی پورا خواب تو سنیں، پورا خواب کیا ہے؟ کہنے لگا کہ آپ نے اپنا ہاتھ میرے منہ میں دیا ہوا ہے اور میں نے اپنا ہاتھ آپ کے منہ میں دیا ہوا ہے۔تعبیر اس خواب کی یہ تھی کہ مرید کو عقیدت کی وجہ سے شیخ سے پھر بھی فائدہ ہو رہا تھا مگر شیخ کی نظر چونکہ مرید کی جیب پر تھی اس لیے اس کو اس سے نقصان ہو رہا تھا۔۔۔ اس سے پتہ چلا کہ شیخ اگر ناقص بھی ہو گا اور مرید کو عقیدت کامل ہو گی تو فائدہ ضرور پہنچے گا۔



















































