اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

یہ تو امیر مدائن ھیں

datetime 14  اپریل‬‮  2017 |

کچھ سامان کی زیادتی اور کچھ سفر کی طوالت، تھکاہارامسافر منزل کی طرف بڑھ رھا تھا لیکن اس تلاش میں تھا،کہ کوئی مزدور مل جائے- اورسامان اُٹھائے تاکہ بوجھ کچھ ہلکاہو،جلدہی ملک شام سے آنے والے اس تاجرکوایک شخص نظرآیا،جس کالباس اس بات کی چغلی کھا رہاتھا،

کہ وہ مزدورہے، تاجرنے اس شخص کو آوازدی اور سامان اُٹھانے کا کہا- اس شخص نے گٹھڑی اُٹھائی اور تاجر کے پیچھے پیچھے چل پڑا – تھوڑی دیربعد دونوں مدائن شہر پہنچ گئے جہاں راستوں پر لوگوں کی آمدورفت جاری تھی ، آتے جاتے لوگ مزدور کو حیرت سے دیکھتے، پھر تاجر پر نظر ڈالتے، باہم چہ مگوئیاں کرتے اورآگے بڑھتے جاتے، لوگوں کی حیرت بڑھتی ہی جارہی تھی- کہ ایک شخص آگے بڑھا اور تاجر سے کہاجس شخص کو مزدور سمجھ کر تم نے اس سےسامان اُٹھوارکھا ہے ،یہ تو امیر مدائن حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالی عنہ ھیں – تاجر یہ سُن کر چونکا اور اپنی غلط فہمی پر شرمندہ ھوا، لیکن اسے اس بات پر حیرت ہوئی کہ امیر شہر کا لباس تو مزدوروں جیسا ھے – اس نے سلمان فارسی سے بڑی معذرت، ندامت اور ادب کے ساتھ عرض کیا، میرا سامان یہاں اتار دیجئے مجھے علم نہیں تھا کہ آپ امیر شہر ہیں۔ سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے سامان اُتارنے سے انکار کردیا اور کہا کہ میں نے نیکی کی نیت کرلی ہےاب جب تک یہ نیکی پوری نہ کرلوں سامان نہیں اتاروں گا-

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…