اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

صلاح الدین ایوبی کا بچپن

datetime 13  اپریل‬‮  2017 |

وہ ابھی نو عمر ہی تھے، عیسائی فوجیں، ” رہا “پر قبصہ کر کے مال واسباب لوٹ کر عورتوں کو پکڑ کر لے جاتی ہیں۔ یہ ظلم دیکھ کر وہ نو عمر لڑکا ایک ترکی بوڑھے کو لے کر سلطان عمادالدین زنگی رحمتہ اللہ تعالٰی کے پاس پہنچتا ہے ۔ عیسائیوں کے مظالم سے بادشاہ کو آگاہ کرتا ہے۔ اس کی اسلامی حمیت وغیرت کو بیدار کرتا ہے اور رو روکر (مدد کے لئے) فریاد کرتا ہے۔نیک دل بادشاہ نورالدین زنگی کو ان حالات کا علم ہوتا ہے

تو تمام فوجیوں کو جمع کرتا ہے ۔ انہیں “رہا ” کے حالات سناتا ہے اور جہاد پر ابھارتا ہے اور اعلان کرتا ہےکہ:” کل صبح میری تلوار ” رہا ” کے قلعے پر لہرائےگی، تم میں سے کون میرا ساتھ دے گا ؟ “یہ اعلان سن کر تمام فوجی حیران رہ جاتے ہیں کہ یہاں سے ” رہا ” 90 میل کی دوری پر ہے، راتوں رات وہاں کیسے پہنچا جاسکتا ہے ؟ یہ تو کسی طرح ممکن نہیں۔ تمام فوجی ابھی غور ہی کررہے تھے کہ ایک نو عمر لڑکے کی آواز گونجتی ہے: ” ہم بادشاہ کا ساتھ دیں گے ۔ “لوگوں نے سر اٹھا کر دیکھا تو ایک نو عمر لڑکا کھڑا تھا، بعضوں نے فقرے کسے کہ : ” جاؤ میاں کھیلو کودو! یہ جنگ ہے بچوں کا کھیل نہیں۔ “سلطان نے یہ فقرے سنے تو غصّے سے چہرہ سرخ ہوگیا، بولا: ” یہ بچہ سچ کہتا ہے اس کی صورت بتاتی ہے کہ یہ کل میرا ساتھ دے گا ۔ یہی وہ بچہ جو ” رہا ” سے میرے پاس فریاد لے کر آیا ہے ِ ۔ ” یہ سن کر فوجیوں کو غیرت آتی ہے، سب تیار ہوجاتے ہیں اور اگلے روز دوپہر تک ” رہا “پہنچ کر حملہ کر دیتے ہیں۔ گمسان کی جنگ ہوئی ، عیسائی سپہ سالار بڑی آن وبان کے ساتھ مقابلے کے لئے نکلا۔ سلطان زنگی رحمہ اللہ تعا لٰی نے اس پر کا ری ضرب لگائی، مگر لوہے کی زرہ نے وار کو بے اثر بنادیا۔ عیسائی سپہ سالار نے پلٹ کر سلطان زنگی رحمہ اللہ تعالٰی پر حملہ کیا اور نیزہ تان کر سلطان کی طرف پھینکنا ہی چاہتا تھا کہ نوعمر لڑکے کی تلوار فضا میں بجلی کی طرح چمک اٹھی

اور زرہ کے کٹے ہوئے حصّے پر گر کر عیسائی سپہ سالار کے دوٹکڑے کرکے رکھ دئیے۔ عیسائی سپہ سالار کے موت کے گھاٹ اترتے ہی عیسائی فوج بھاگ کھڑی ہوئی اور ” رہا ” پر مسلمانوں کا قبضہ ہوگیا۔آج ہر شخص کی زبان پر نو عمر کی شجاعت کے چرچے ہیں اور یہ واقعہ تاریخ اسلام میں سنہرے الفاظ سے لکھا جاتا ہے۔اس نوعمر لڑکے کا نام صلاح الدین ایوبی تھا جس پر آج بھی سب مسلمانوں کو فخر ہے ۔۔خود بھی پڑھیں اور دوسروں سے بھی ضرور شیئر کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…