اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایک عجیب و غریب کیٹل فارم

datetime 13  اپریل‬‮  2017 |

حضرت مولانا محمد انعام الحق قاسمی کہتے ہیں کہ ہمیں ایک مرتبہ لائیو سٹاک دیکھنے کا موقع ملا، ہاں تین سو گائیں تھیں، ان تین سو گائے کی کیئر ٹیکنگ (حفاظت) کے لیے صرف تین بندے تھے۔۔۔ آج ہمارے ہاں اگر تین سو گائیں ہوں تو ان کی حفاظت کے لیے کم از کم تین درجن بندوں کی ضرورت پڑے گی۔۔۔ وہاں صرف تین بندے تھے وہاں چند باتیں ہم نے بڑی عجیب دیکھیں۔*۔۔۔ ہر گائے کے گلے میں ایک رول نمبر ٹیگ لگا دیا گیا ہے، ہر گائے کی جگہ مخصوص ہے،

اس کے گلے میں رسی نہیں ہے وہ اپنی ہی جگہ پر کھڑی ہوتی ہے بیٹھتی ہے اور آرام کرتی ہے۔*۔۔۔ جب اس گائے کو نہانے کا جی چاہتا ہے تو وہ ایک جگہ، جہاں شاور لگا ہوا ہے، وہاں آ کر وہ اپنا ٹیگ کیمرے کو پڑھاتی ہے، کیمرہ پڑھنے کے بعد کمپیوٹر کو بتاتا ہے یہ گائے شاور لینا چاہتی ہے، پھر کمپیوٹر دیکھتا ہے کہ کیا یہ آج شاور لے چکی ہے یا نہیں؟ اگر نہیں لیا تو اوپر سے پانی کھل جاتا ہے اور گائے خود اس کے نیچے نہاتی ہے اور اپنی جگہ پر واپس چلی جاتی ہے۔*۔۔۔ اس کا چارہ ایک پائپ کے ذریعہ اس کی اپنی جگہ پر ڈال دیا جاتا ہے۔*۔۔۔ ایک چیز نے ہمیں وہاں بہت حیران کیا، وہ یہ کہ ان کا ملکنگ ٹائم (دودھ دوہنے کا وقت) آ گیا تھا، ہم نے پندرہ گائیوں کو بالکل ایک لائن میں کھڑے دیکھا، ان کو بتانے والا کوئی بندہ نہیں، کوئی رسی نہیں، بس ہم نے آگے ایک بندے کو دیکھا اس کے پاس ایک ملکنگ مشین تھی، جب گائے اپنی پوزیشن پر آتی تو وہ اس کے تھنوں کے ساتھ اس کی اٹیچ منٹ لگا دیتا تھا، یوں گائے کھڑی رہتی اور اس کا دودھ نکلتا رہتا، اتنے میں دوسری لائن میں کھڑی گائے کے تھنوں کے ساتھ دوسری ملکنگ مشین لگا دیتا تھا، جب پہلی گائے کا دودھ مکمل ہو جاتا تو وہ اپنے پاؤں سے اس اٹیچ منٹ خود نیچے گرا دیتی اور آگے چلی جاتی، جیسے ہی پوزیشن خالی ہوتی پیچھے انتظار کرنے والی گائے اس جگہ پر آ کر کھڑی ہو جاتی تھی۔ ہم حیران ہوئے کہ آج کئی جگہوں پر انسانوں کو لائن بنانا سکھانا مشکل کام ہوتا ہے اور جہاں کوئی محنت کرتا ہے تو دیکھئے کہ جانور بھی لائن بنا کر آتے ہیں اور ملکنگ کے بعد اپنے راستے پر خود واپس چلے جاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…