اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

ہاتھ کی چھوٹی انگلی کی ساخت آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا کہتی ہے؟ جان کر آپ فوری اپنا ہاتھ دیکھیں گے

datetime 13  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگڈیسک) اپنے اور اپنی شخصیت کے بارے میں جاننے کی ہر انسان کو خواہش ہوتی ہے۔ ہاتھوں اور ان کی ساخت سے شخصیت کے بارے میں جاننے کا تو آپ نے سن رکھا ہوگا لیکن آج ہم آپکو ہاتھ ہی سب سے چھوٹی انگلی کی ساخت اور لمبائی کی مدد سے انسانی شخصیت کے بارے میں پتا لگانے کا بتاتے ہیں۔اس طریقے میں سب سے چھوٹی انگلی کو ساتھ والی انگلی کے ساتھ تقابل کے بعد اس کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔

چھوٹی انگلی:
ایسی انگلی جو ساتھ والی انگلی کے سب سے بڑے پور سے چھوڑی ہوتو اس کی ساخت کو چھوٹی انگلی میں شامل کیا جاتا ہے۔یہ انگلی ساتھ والی انگلی کے درمیانی پور سے کم ہوتی ہے اور ایسی انگلی کے حامل افراد شرمیلے ہوتے ہیں اور ایسے افراد جنہیں یہ نہیں جانتے سے جلد گھل مل نہیں پاتے۔ ان کے خواب اور مقاصد بڑے ہوتے ہیں لیکن اپنی طبیعت کی وجہ سے یہ انہیں پانے میں ہچکچاتے ہیں۔

نارمل:
ایسے افراد جن کی چھوٹی انگلی بڑے پور کی نچلی لائن پر ختم ہوتی ہے انہیں نارمل انگلی کے حامل افراد میں شامل کیا جاتا ہے۔ ان لوگوں کی شخصیت میں تواز ن ہونے کے ساتھ یہ میچور ذہنیت کے مالک ہوتے ہیں۔ یہ لوگ ہر فیصلے سے قبل اس کے تمام مضمرات کا جائزہ لیتے ہیں اور اس عادت کی وجہ سے بعض اوقات ایسا فیصلہ کرتے ہیں جودوسروں کو بالکل اچھا نہیں لگتا۔اسی وجہ سےدوستوں کی تعداد کم ہوتی ہے۔

لمبی:
ساتھ والی انگلی کے پور کے درمیان تک جانے والی انگلی کے حامل افراد اس لسٹ میں شامل کئے جاتے ہیں۔ یہ جذبے سے سرشار ہوتے ہیں اور پرکشش شخصیت کیوجہ سے لوگوں میں ہردلعزیز ہوتے ہیں۔ یہ لوگوں کی توجہ کا مرکز رہتے ہیں اور لوگوں کو بھی ان کی قربت میں مزہ آتا ہے۔ یہ لوگ ذہین ہوتے ہیں لیکن ذہانت کا اسی صورت فائدہ اٹھاسکتے ہیں جب کوئی کام کرتے ہوئے محنت کریں۔

مربع ساخت:
ایسی ساخت کے حامل افراد حد سے زیادہ ایماندار ہونے کے ساتھ دوستوں کے ساتھ مخلص ہوتے ہیں۔ ایسے افراد جو ایمانداری کاپاس نہ رکھ سکیں یہ ان کے ساتھ چلتے ہوئے مشکل محسوس کرتے ہیں۔ ان میں قائدانہ صلاحیت بھی کوٹ کر بھری ہوتی ہے اور ان سے دوستی کی صورت میں لوگ کافی اچھا بھی محسوس کرتے ہیں۔

مخروطی:
اگر چھوٹی انگلی دائیں یا بائیں کی جانب خم کھائے تو ایسے افراد لڑائیوں سے احتراز کرنے والے ہوتے ہیں۔ ان کی ہر ممکن کوشش ہوتی ہے کہ کسی کے ساتھ بھی لڑائی نہ کی جائے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ یہ بزدل یا ڈرپوک پوتے ہیں کیونکہ لڑائی کی صورت میں یہ ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں۔ تاہم ان کی توجہ امن قائم کرنے کی جانب زیادہ ہوتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…