اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

جوس چھان کر کیوں دیا؟

datetime 11  اپریل‬‮  2017 |

ہارون رشید کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ایک مرتبہ وہ بھیس بدل کر شکار کھیلنے کے لیے نکلا، اتفاق سے وہ اپنے قافلہ سے بچھڑ گیا، تھکا ہوا تھا اور اسے پیاس بھی لگی ہوئی تھی، کہیں اسے ایک چھوٹی سی جھونپڑی نظر آئی، وہ وہاں گیا اور کہنے لگا،

جی مجھے پینے کے لیے پانی دے دیں، اس گھر میں ایک نوجوان لڑکی تھی، اس نے اس کے چہرے مہرے سے اندازہ لگایا کہ یہ وقت کا بادشاہ ہے، جب بادشاہ نے پانی مانگا تو اس لڑکی نے درخت سے انار توڑا اور اس کا جوس نچوڑا اور بادشاہ کودینے سے پہلے اس نے وہ شربت (جوس) کپڑے سے چھان لیا تھا کہ کوئی تنکا یا پتہ نہ چلا جائے، اب بادشاہ یہ سب غور سے دیکھ رہا تھا، جب اس نے جوس بادشاہ کو پیش کیاتو تو اس نے پوچھا کہ تم نے یہ جوس چھان کر کیوں دیا؟ وہ کہنے لگی اے امیرالمومنین میں نے ایسا اس لیے کیا تاکہ کوئی تنکا وغیرہ آپ کے منہ میں نہ چلا جائے، بادشاہ یہ جواب سن کر بڑا حیران ہوا کہ اس نے بغیر بتائے سمجھ لیا کہ میں بادشاہ ہوں، وہ اس بات پر اتنا خوش ہوا کہ اس نے گھر آ کر اس لڑکی کے لیے نکاح کا پیغام بھیجا اور اس لڑکی کو اپنی زندگی کا ساتھی بنا لیا۔۔۔ اب اس لڑکی نے بادشاہ کوپہچان لیا اور اس کی قدر کی جس کے نتیجے میں اس نے فائدہ اٹھایا۔۔۔ اندازہ لگائیے کہ ایک بادشاہ کی معرفت پر ایک خاتون شاہی محل میں جگہ پا سکتی ہے، بادشاہ کی محبوبہ بن سکتی ہے، تو کیا ہم خدا کے پرستاروں کو اگر خدا کی سچی معرفت حاصل ہو جائے تو محبوب خدا نہیں بن سکتے اور خدا کے شاہی محل (جنت) میں جگہ نہیں پا سکتے؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…