اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

یہ میرا مسئلہ نہیں ہے

datetime 11  اپریل‬‮  2017 |

ایک چوہا کسان کے گھر میں بل بنا کر رہتا تھا، ایک دن چوہے نے دیکھا کہ کسان اور اس کی بیوی ایک تھیلے سے کچھ نکال رہے ہیں،چوہے نے سوچا کہ شاید کچھ کھانے کا سامان ہے- خوب غور سے دیکھنے پر اس نے پایا کہ وہ ایک چوہےدانی تھی- خطرہ بھانپنے پر اس نے گھر کے پچھواڑے میں جا کر کبوتر کو یہ بات بتائی کہ گھر میں چوہےدانی آ گئی ہے- کبوتر نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ مجھے کیا؟

مجھے کون سا اس میں پھنسنا ہے؟ مایوس چوہا یہ بات مرغ کو بتانے گیا- مرغ نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ جا بھائی میرا مسئلہ نہیں ہے یہ- مایوس چوہے نے دیوار میں جا کر بکرے کو یہ بات بتائی اور بکرا ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہونے لگا- اسی رات چوہےدانی میں كھٹاك کی آواز ہوئی جس میں ایک زہریلا سانپ پھنس گیا تھا- اندھیرے میں اس کی دم کو چوہا سمجھ کر کسان کی بیوی نے اس کو نکالا اور سانپ نے اسے ڈس لیا- طبیعت بگڑنے پر کسان نے حکیم کو بلوایا، حکیم نے زہر نکالنے کے بعد اسے کبوتر کا سوپ پلانے کا مشورہ دیا، کبوتر ابھی برتن میں ابل رہا تھا۔ خبر سن کر کسان کے کئی رشتہ دار ملنے آ پہنچے جن کے کھانے کے انتظام کیلئے اگلے دن مرغ کو ذبح کیا گیا۔ کچھ دنوں کے بعد کسان کی بیوی مر گئی۔ جنازہ اور موت ضیافت میں بکرا پروسنے کے علاوہ کوئی چارہ نہ تھا۔ چوہا دور جا چکا تھا، بہت دور۔ اگلی بار کوئی آپ کو اپنے مسئلے بتائے اور آپ کو لگے کہ یہ میرا مسئلہ نہیں ہے تو انتظار کیجئے اور دوبارہ سوچیں۔ ہم سب خطرے میں ہیں۔ سماج کا ایک عضو، ایک طبقہ، ایک شہری خطرے میں ہے تو پورا ملک خطرے میں ہے۔ خود تک محدود مت رہیے-

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…