اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

ہر حال میں مالک پر رہے نظر

datetime 11  اپریل‬‮  2017 |

جیسے بچے کا تعلق ماں سے ہوتاہے کہ وہ ہر چیز میں اپنی ماں کی طرف دیکھتا ہے، مومن کا تعلق بھی اسی طرح اپنے پروردگار کے ساتھ ہوتا ہے، وہ ہر معاملہ میں اللہ پر نظر رکھتا ہے، ایک بزرگ کسی کے ہاں تشریف لائے ہوئے تھے، صاحب خانہ اپنے بچے کو اٹھا لے آیا، ان کے پاس کوئی میٹھی چیز تھی،

انہوں نے وہ بچے کی طرف بڑھائی، مگر بچے نے لینے سے انکار کر دیا، دوبارہ کہا کہ لے لو! لیکن بچے نے پھر بھی انکار کر دیا، اب یہ بڑی عجیب بات ہے، حالانکہ بچے کے اندر میٹھی چیز کھانے کی شدید طلب ہوتی ہے، اس کی گروتھ کا تقاضا ہوتا ہے کہ وہ میٹھا کھائے، اس لیے بچے میٹھی چیز کے پیچھے پاگل ہو کر بھاگتے ہیں۔۔۔ لیکن جب ان بزرگوں نے بچے کو میٹھی چیز پیش کی تو اس نے اپنے باپ کی طرف دیکھا اور مٹھائی لینے سے انکار کر دیا۔جب دو مرتبہ ان بزرگوں نے اس سے کہا تو بعد میں باپ نے بچے کو کہا: بیٹا لے لو! یہ ہمارے حضرت جی ہیں، یعنی باپ نے بچے کو اجازت دی تو پھر بچے نے وہ مٹھائی لے لی، اس پر ان بزرگوں کی آنکھوں سے آنسو آ گئے، یہ دیکھ کر وہ صاحب خانہ معذرت کرنے لگا: جی! بچے نے بدتمیزی کر دی اور آپ سے مٹھائی نہیں لی، آپ اس کو محسوس نہ فرمائیں، وہ کہنے لگے، نہیں نہیں، اس وجہ سے آنکھ سے آنسو نہیں آئے، بلکہ مجھے یہ خیال آیا کہ اس کے اندر میٹھا کھانے کی چاہت بھی ہے، پھر بھی جب میں نے اس کو ایک دو دفعہ مٹھائی پیش کی تو اس نے اپنے ’’ابا‘‘ کو دیکھا، کاش! میرا بھی ایمان ایسا ہوتا کہ میں بھی ہر معاملہ میں اپنے ’’ربا‘‘ کو دیکھ لیتا۔۔۔ جب بچے کو باپ کی معیت اور دیکھنے کا اس قدر خیال، تو کیا ہم اہل سلوک خدا پاک کی معیت اور ہر دم دیکھنے کا استحضار نہیں کر سکتے، کیا بچے سے بھی گئے گزرے ہو گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…