اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

شیطانی کنواں

datetime 11  اپریل‬‮  2017 |

آج ایک ایسے کنویں کے متعلق سنئے جہاں پر جو بھی چیز رکھی جائے وہ کچھ عرصے بعد پتھر کی بن جاتی ہے۔جس کی وجہ سے لوگوں نے اس کا نام شیطانی کنواں رکھ دیا ہے۔ حالانکہ اس کی سائنسی حقیقت کچھ اور ہی ہے۔ جی تو سنئے کہ نارتھ یاکشائر انگلینڈ کے علاقے Knaresborough میں واقع دریائے Nidd کے قریب یہ کنواں پایا جاتا ہے جو ہر شے کو پتھر میں تبدیل کر کے رکھ دیتا ہے-

چند ماہ میں ہی اس کنویں سے مسلسل گرتے پانی کے راستے میں آنے والے مردہ پرندے٬ لکڑیاں اور پتوں سمیت متعدد اشیا کو پتھر میں تبدیل ہوجاتے ہیں- گزشتہ صدیوں سے یہاں کے مقامی افراد کا ماننا ہے کہ یہ ایک شیطانی کنواں ہے اور اس یقین کی وجہ اس کنویں کا کسی دیوقامت کھوپڑی کی مانند دکھائی دینا ہے- یہ لوگ مستقل ایک خوف میں مبتلا رہتے ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ اگر کنویں کا پانی انہیں لگا تو وہ بھی پتھر کے بن جائیں گے- ایڈونچر کے شوقین افراد روزانہ اس کنویں کے پاس کچھ نہ کچھ چھوڑ جاتے ہیں جس کا مقصد اس تبدیلی کا مشاہد کرنا ہوتا ہے- حال ہی میں کچھ لوگوں نے یہاں ٹیڈی بئیر٬ کیتلی اور سائیکل وغیرہ چھوڑی اور اس کا نتیجہ بھی وہی نکلا یعنی یہ تمام اشیا پتھر کی بن گئیں- دلچسپ بات یہ ہے کہ تاریخ اس کنویں کو اپنی اس جادوئی صلاحیت کے حوالے سے کوئی مقبولیت حاصل نہیں تھی بلکہ لوگ اسے ایک شفا بخش کنویں کے حوالے سے جانتے تھے- لوگوں کا خیال تھا کہ اس کنویں کے پانی سے مختلف بیماریوں سے جان چھوٹ جاتی ہے- اور یہاں لوگ غسل کیا کرتے تھے- لیکن جب اس کنویں نے مختلف اشیا کو پتھر میں تبدیل کرنا شروع کردیا تو لوگوں نے نہانے وغیرہ کے لیے یہاں آنا چھوڑ دیا اور آج یہ کنواں اپنی اس جادوئی خصوصیت کی بنا پر ایک مقبول ترین سیاحتی مقام بن چکا ہے- سائنسدانوں نے اس پانی کے نمونے حاصل کیے ہیں اور اپنے تجربات کی روشنی میں ماہرین کا کہنا ہے کہ “ اس پانی میں بہت زیادہ معدنیات پائی جاتے ہیں

اور انہی معدنیات کی تہہ آس پاس کی چیزوں پر چڑھ جاتی ہے- جس کے بعد یہ تہہ ایک سخت ترین خول میں تبدیل ہوجاتی ہے- تاہم یہ پانی پینے کے قابل نہیں ہے اور ایسا ہرگز کرنے کی کوشش بھی نہ کی جائے“- یہاں آنے والے سیاح کنویں کے گرد لٹکتی متعدد ایسی اشیا کا نظارہ کرتے ہیں جو پتھر میں تبدیل ہوچکی ہیں اور یہ اشیا مختلف وقتوں میں یہاں آنے والے لوگوں نے لٹکائی ہیں-

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…