نبی کریمؐ نے ایک مرتبہ حضرت جبرائیل امین سے پوچھا، اے جبرائیل! کیا تجھے بھی میری رحمتہ اللعالمینی سے حصہ ملا؟ عرض کیا، اے اللہ کے نبیؐ! جی ہاں مجھے بھی آپ کی رحمتہ اللعالمینی سے حصہ ملا ہے، آپؐ نے پوچھا، وہ کیسے؟ عرض کیا، اے اللہ کے محبوبؐ جب آپ دنیا میں تشریف نہیں لائے تھے اس وقت میں اپنے انجام کے بارے میں ڈرا کرتا تھا، میرے سامنے کئی نیک لوگوں کے انجام
برے ہوئے، میں نے شیطان کا انجام بھی دیکھا تھا جس کی وجہ سے میں بھی ڈرتا تھا کہ پتہ نہیں میرا انجام کیا ہو گا، لیکن جب آپؐ تشریف لائے تو اللہ تعالیٰ نے آپؐ پر ایک آیت اتاری۔ ’’یہ آیت چونکہ میرے بارے میں ہے اور اس سے مجھے اپنے اچھے انجام کا پتہ چل گیا، اس لیے میرے دل پر جو غم سوار رہتا تھا آپ کی رحمتہ اللعالمینی کے صدقے مجھے اب اس غم سے نجات نصیب ہو گئی ہے۔



















































