اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

سورۂ فاتحہ کا اثر

datetime 7  اپریل‬‮  2017 |

امریکہ میں جب کوئی آدمی بہت زیادہ سکون محسوس کرتا ہے تو کہتا ہے کہ ’’میں قدرتی طور پر بہت زیادہ سکون محسوس کر رہا ہوں‘‘۔ امریکہ کا ایک امیر آدمی تھا، جس کی زندگی میں سکون نہیں تھا اس وجہ سے اس کے سر میں درد اکثر رہتا تھا، ہمارے ایک دوست ’’مسٹراحمد‘‘ کسی سرکاری کام کے سلسلہ میں وہاںگئے اور ایک مکان میں رہائش اختیار کر لی،

اس مکان کے قریب ہی وہاں کے مقامی لوگوں نے ایک مسجد بنائی ہوئی تھی، مسٹر احمد نے بھی وہاں نماز پڑھنا شروع کر دی، تاہم اس امیر آدمی سے اس کی دوستی ہو گئی، اس کا مکان بھی قریب ہی تھا۔ ایک دفعہ مسٹر احمد نماز پڑھنے کے لیے اپنے گھر سے نکلے تو اس انگریز نے پیچھے سے آواز دے کر کہا، مسٹر احمد ادھر آئیں، میں آپ کو گانا سنانا چاہتا ہوں، مسٹر احمد نے کہا، میں گانا سننے سے نفرت کرتا ہوں اور اب میں نماز کے لیے جا رہا ہوں میں نہیں آ سکتا، اس نے اصرار کرتے ہوئے، پھر وہی بات دہرائی، بالآخر وہ کہنے لگا، مسٹر احمد! آپ کو وہ گانا سنانا چاہتا ہوں جو آپ اس مینار سے روزانہ پانچ مرتبہ سنتے ہو۔
مسٹر احمد فرماتے ہیں کہ شاید اذان کی بات کر رہا ہے، اس کمرے میں ٹیبل پر ایک طبلہ رکھا ہوا تھا، اس نے کمرہ بند کر دیا اور طبلہ بجانا شروع کر دیا، میں پریشان تھا کہ جماعت کا وقت نکل جائے گا۔ مگر اس نے تھوڑی دیر کے بعد طبلہ کے سر پر ’’الحمدللہ رب العالمین‘‘ پڑھنا شروع کر دیا، میں تو سمجھ گیا کہ حقیقت میں وہ کیا پڑھ رہا تھا، اس نے گانے کی سر بنا کر پوری سورہ فاتحہ پڑھ دی، میں نے بعد میں اس سے پوچھا کہ تو نے یہ گانا کس سے حاصل کیا؟ اس نے بتایا کہ مجھے بہت زیادہ ذہنی پریشانی رہتی تھی، مصر میں ایک مسلمان دوست رہتے تھے، میں نے ان سے اپنی ذہنی پریشانی بیان کی تو انہوں نے مجھے یہ گانا دیا، اور کہا کہ جب تمہیں بہت زیادہ پریشانی ہو تو کسی تنہا کمرے میںبیٹھ کر پڑھ لیا کرو، تمہیں سکون مل جایا کرے گا، اس کے بعد جب بھی مجھے کوئی پریشانی ہوتی ہے تو میں اسی طرح یہاں بیٹھ کر یہ گانا گا لیتا ہوں

تو مجھے زیادہ سکون ملتا ہے اور پھر میں اپنے دوستوں کو بتاتا ہوں کہ ’’میں قدرتی طور پر بہت زیادہ سکون محسوس کر رہا ہوں۔‘‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…