قطر میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے بعد تنخواہ کا مطالبہ کرنے والے 2پاکستانیوں اور ایک بھارتی شہری کو جیل بھیج دیا گیا

27  مئی‬‮  2023

دوحہ ( این این آئی) قطر میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے بعد تنخواہ کا مطالبہ کرنے والے 3 سکیورٹی گارڈز کو جیل بھیج دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر میں کھیلے گئے ورلڈکپ 2022ء کے دوران جن افراد نے بطور سکیورٹی گارڈ کام کیا تھا، انہیں ٹورنامنٹ کے بعد کنٹریکٹ پر جھگڑنے کی بنیاد پر 5ماہ کے لئے جیل بھیج دیا گیا۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جیل جانے والے افراد میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے 2افراد شامل ہیں، جن کے نام شاکر اللہ اور ظفر اقبال ہیں جبکہ ایک بھارتی سکیورٹی گارڈ شامل ہے۔قطر میں رہنے کے بعد مقامی سکیورٹی فرم شارک سکیورٹی سروسز کی جانب سے ان کی ملازمت 3 ماہ پہلے ختم کردی گئی تھی، جس کے بعد تینوں کو مبینہ طور پر 6ماہ قید اور 10ہزار قطری ریال کا جرمانہ کیا گیا۔قطری حکومت کے ترجمان نے برطانوی اخبار دی گارڈین کو بتایا کہ اسٹارک سکیورٹی سروسز نے خلیجی ریاست کے لیبر قوانین کو توڑا ہے جس پر اسے قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…