موجودہ ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ میں میری جگہ نہیں بنتی، کامران اکمل

2  اگست‬‮  2022

لاہور(این این آئی) طویل عرصے سے ٹیم سے باہر رہنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے اعتراف کیا ہے کہ موجودہ ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ میں میری جگہ نہیں بنتی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ محمد رضوان، بیک اپ سرفراز احمد، اور اعظم خان جیسے اِن فارم وکٹ کیپرز کی موجودگی میں میرے قومی ٹیم میں واپسی کے امکانات کم ہیں۔

انہوں نے ساتھی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹی20 فارمیٹ میں وہ شاندار کارکرگی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور انکی جگہ کوئی نہیں لے سکتا، انہوں نے مختصر ترین فارمیٹ میں کلاس کے سوا کچھ نہیں دکھایا۔وکٹ کیپر نے کہا کہ پاکستان کا اسکواڈ دوستی کی بنیاد پر منتخب نہیں ہونا چاہیے، ٹیم کا انتخاب میرٹ پر ہوگا تو آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ میں اچھے نتائج ملیں گے۔کامران اکمل اگرچہ قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں تاہم دنیا بھر کے ٹی20 لیگز اور مقابلوں میں باقاعدگی سے حصہ لیتے رہے ہیں جبکہ کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کیلئے باغ اسٹالینز کی طرف سے آئیکون پلیئر نامزد کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پریمئیر لیگ میں مقامی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے خود کو ثابت کرنے کا بہترین موقع ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کو سینئر سے ڈریسنگ روم شیئر کرکے تجربہ ہوگا۔واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کا دوسرا ایڈیشن 11 اگست سے شروع ہوگا اور دو ہفتے بعد 25 اگست کو شروع ہوگا۔ میچز مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…