سابق کپتان اظہر علی گراؤنڈ کے بعد سوشل میڈیا پر بھی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ، ٹوئٹر پر چھاگئے، فالورز میں اضافہ

1  دسمبر‬‮  2021

لاہور (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی گراؤنڈ کے بعد سوشل میڈیا پر بھی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوگئے۔اظہر علی کے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر موجود تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ۔ٹوئٹر پر اظہر کو اْن کے آفیشل اکاؤنٹ سے 2 ملین یعنی 20 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے۔ٹوئٹر فالوورز میں اضافے کے بعد

اظہر علی بھی سوشل میڈیا پر مقبول ترین قومی کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ۔اس سے قبل آل راؤنڈر عماد وسیم اور کپتان بابر اعظم کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 2 ملین ہوئی تھی۔ٹوئٹر فالوورز میں اضافے کے بعد اظہر علی نے اپنے چاہنے والوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ۔اظہر علی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ الحمداللّٰہ! اب ہم 2 ملین فیملی ہیں۔اْنہوں نے شائقین کرکٹ سے اْن کی رائے دریافت کرتے ہوئے لکھا کہ بنگلادیش کے دورے کے بعد سوال و جواب کا ایک سیشن ہوجائے؟۔اظہر علی کے ٹوئٹر اکائونٹ پر ایک نظر ڈالیں تو انہوں نے خود صرف 191 ٹوئٹر صارفین کو فالو کیا ہوا ہے جن میں ان کے ساتھی کرکٹرز، چند دیگر پاکستانی اور عالمی شہرت یافتہ شخصیات اور ان کے کچھ قریبی عزیز و اقارب شامل ہیں۔قومی کرکٹر نے مارچ سال 2014 میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنا اکاؤنٹ بنایا تھا۔اس کے علاوہ اظہر علی نے ابھی تک اپنے اکاؤنٹ سے دو ہزار سے زائد ٹوئٹس کیے ۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…