شنیرا کراچی چڑیا گھر کی انتظامیہ پر برس پڑیں

24  ‬‮نومبر‬‮  2021

کراچی(این این آئی)سماجی اور معاشرتی مسائل پر ہمیشہ اپنی آواز بلند کرنے والی شنیرا اکرم نے کراچی کے چڑیا گھر کی انتظامیہ کی نااہلی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شنیرا نے کراچی کے چڑیا گھر کی اس ویڈیو پر ردعمل دیا جس میں جانوروں کو

بھوک کی وجہ سے تڑپتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔شنیرا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ غلط ہے، یہ دل دہلا دینے والا ہے اور یقینی طور پر ہماری تفریح کے لیے نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم جانوروں کی دیکھ بھال نہیں کر سکتے اور انہیں کھانا نہیں کھلاسکتے تو ہم چڑیا گھر کے مستحق نہیں ہیں۔شنیرا نے مزید کہا کہ جانوروں کو کھانا کھلانے سے عملے کی تنخواہ کا کوئی تعلق نہیں اور یہ کوئی عذر نہیں ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کنٹریکٹر نے ادائیگی نہ کرنے پر کراچی کے چڑیا گھر میں جانوروں کی خوراک روک دی تھی۔رپورٹس کے مطابق مناسب غذا نہ ملنے کے باعث شیر اور بندر سمیت کئی جانور لاغر ہو گئے تھے۔بعدازاں کنٹریکٹر کی جانب سے جانوروں کو خوراک کی فراہمی بحال کر دی گئی تھی، کنٹریکٹر امجد محبوب کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کہ چڑیا گھر انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد خوراک بحال کی گئی۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…