اب تک اگر کھیل رہا ہوں تو فینز کی وجہ سے کھیل رہا ہوں، شاہد آفریدی

31  اگست‬‮  2021

کراچی(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میں اب تک اگر کھیل رہا ہوں تو فینز کی وجہ سے کھیل رہا ہوں، شاید پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کا اگلا سیزن میرا آخری سیزن ہو۔شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے آخری سیزن کھیلوں، اگر ملتان سلطانز نے ریلیز کر دیا تو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جوائن کرلوں گا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ بائیو سکیور ببل کی وجہ سے کرکٹ کھیلنا بند کردی ہے، پلیئرز کیلئے بائیو سکیور ببل بہت مشکل ہوجاتا ہے۔ سابق کپتان نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں طالبان کے معاملات پہلے سے مختلف ہیں اور طالبان کرکٹ کو سپورٹ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی سسٹم کو تبدیل کرنا ہے تو صرف چہرے تبدیل نہ ہوں، تبدیلی کا نعرہ گراس روٹ لیول سے ہونا چاہیے۔سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے بھی ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ شاید آئندہ پی ایس ایل میرا آخری پی ایس ایل ہو۔ انہوںنے کہاکہ کسی بھی سسٹم کو تبدیل کرنا ہے تو صرف چہرے تبدیل نہ ہوں، تبدیلی کا نعرہ گراس روٹ لیول سے ہونا چاہیے۔آل راؤنڈر نے کہا کہ میں اب تک اگر کرکٹ کھیل رہا ہوں تو اپنے مداحوں کی وجہ سے کھیل رہا ہوں۔ سابق کپتان نے بتایا کہ انہوں نے بائیو سیکیور ببل کی وجہ سے کرکٹ کھیلنا بند کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے آخری سیزن کھیلوں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…