شعیب اختر نے پاکستان کا پہلا این ایف ٹی لانچ کرنے کا اعلان کردیا،پاکستان کی پہلی کرپٹو ایکسچینج بھی لانچ کرنے کا فیصلہ

20  جون‬‮  2021

اسلام آباد(آن لائن)سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر جو کہ پاکستان کرکٹ کا ایک بڑا نام ہیں۔ اور دنیا میں اپنی تیز ترین باولنگ کی وجہ سے مشہور ہیں انہوں نے اپنا این ایف ٹی لانچ کرنے کا اعلان کردیا۔ اعلان کرتے ہی “شعیب اختر این ایف ٹی” ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ شعیب اختر واحد پاکستانی ہیں جنہوں نے پاکستان میں اپنا این ایف ٹی لانچ

کرنے کا اعلان کیا ہے۔جس کے ذریعے وہ کرپٹوکرنسی کی دنیا میں اپنے ڈیجیٹل کاپی رائیٹس کا تبادلہ کرسکیں گے۔ یاد رہے کہ دنیا کی سب سے مہنگی این ایف ٹی 69 ملین ڈالر کی سیل ہوئی جو ایک ساوتھ انڈین نے خریدی۔ اس کے علاوہ شعیب اختر نے این ای ڈی یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس کے ساتھ مل کر www.tenup.IO کے پلیٹ فارم سے پاکستان کی پہلی کرپٹو ایکسچینج بھی لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی کرپٹو کمیونٹی کو بھی سپورٹ کریں گے اور پاکستان کو ٹیکنالوجی میں آگے لے کر جائیں گے۔ دوسری جانب واٹس ایپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کمپنی جلد ہی ایک ایسا نیا فیچر متعارف کروانے جا رہی ہے جو صارفین کو انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر کئی ڈیوائسز پر واٹس ایپ استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کا ملٹی ڈیوائس فیچر فی الحال تیاری کے مراحل میں ہے جو کہ آئندہ دو ماہ کے دوران اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ٹیسٹر دونوں کے لیے لانچ کروایا جائے گا۔ٹیکنالوجی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ اور اور واٹس ایپ کے سی او مارک زکر برگ کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق کر دی گئی ہے کہ ملٹی ڈیوائس فیچر دو مہینوں کے دوران متعارف کروایا جائے گا تاہم فیچر کو مزید بہتر بنانے میں کچھ وقت درکار ہو گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…