اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو بے بس کرکے اپ سیٹ کر دیا

13  جون‬‮  2021

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی، پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کے 20 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 153 رنز کا ہدف دیا تھا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن

رہا اور آدھی ٹیم 20 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی۔ آصف علی اور افتخار احمد نے شاندار اننگز کھیلیں اور لڑکھراتی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا۔ انہوں نے چھٹی وکٹ پر 123 رنز کی پارٹنرشپ بنائی۔ اس طرح اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔ اور لاہور قلندرز کو جیت کے لئے 153 رنز کا ہدف دیا، اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے آصف علی نے 75 اور افتخار احمد 49 رنز بناکر نمایاں رہے۔ لاہور کی جانب سے جیمز فاکنر 3 جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کے اوپنر بلے باز فخر زمان اور سہیل اختر ن ے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، فخر زمان نے 44 رنز بنائے جبکہ سہیل اختر نے 34 رنز بنائے، ان دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا اور وکٹیں یکے بعد دیگر گرتی گئیں، محمد حفیظ بھی صرف آٹھ رنز بنا سکے، بین ڈنک بھی صرف ایک رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، آخر میں حارث رؤف نے کوشش کی لیکن وہ بھی 17 رنز بنا سکے اس طرح لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 124 رنز پر ہمت ہار گئی۔ اسلام آباد کی جانب سے محمد موسیٰ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ فواد احمد اور شاداب خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، علی خان کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…