بابراعظم بڑا اعزاز اپنے نام کرنے کے قریب پہنچ گئے

21  اپریل‬‮  2021

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے ایک اور ریکارڈ کو خطرہ پیدا ہوگیا۔بابر اعظم  ٹی20 انٹرنیشنل میں تیز ترین2 ہزار رنز بنانے کے عالمی ریکارڈ کے قریب ہیں جو ابھی ویرات کوہلی کے پاس ہے۔بابر اعظم کو ٹی20 انٹرنیشنل میں 2 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے مزید 60 رنز درکار ہیں۔

بابراعظم زمبابویسے سیریز میں 60رن بنا کر تیز ترین2 ہزار رنز بنانے والے بیٹسمین بن جائیں گے، بابر اعظم 49 میچ میں 1940 رنز بنا چکے ہیں۔ تیز ترین 2 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے پاس ہے، ویرات کوہلی نے 56 ٹی ٹونٹی میچز میں سنگ میل عبور کیا۔بابر اعظم 2 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے 11 ویں بیٹسمین ہوں گے، بابر اعظم ون ڈے کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر جبکہ ٹی 20 رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…