ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پاکستانی کرکٹر جاں بحق

18  اپریل‬‮  2021

چمن(نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع چمن میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے فرسٹ کلاس کرکٹر محمد نعیم جاں بحق ہوگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع چمن کے علاقے کلی حاجی اخبر صالحزئی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فرسٹ کلاس کرکٹر محمد نعیم کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔لیویز حکام کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت محمد نعیم کے نام سے ہوئی، جو مقامی کرکٹر تھا۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ

محمد نعیم بازار سے موٹر سائیکل پر گھر جارہا تھا، ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ میں جاں بحق ہوگیا۔حکام کے مطابق محمد نعیم کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔بعدازاں ورثا نے لاش ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا جبکہ مشتعل افراد نے ٹائر جلا کر مال روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔مظاہرین کی جانب سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…