پاکستان ، جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

16  جنوری‬‮  2021

لاہور(این این آئی)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اعلان کردہ پینل میں شامل دونوں آن فیلڈ امپائرز علیم ڈار اور احسن رضا پہلی مرتبہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر کسی ٹیسٹ میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ میچ ریفری جاوید ملک بھی پہلی مرتبہ  ٹیسٹ فارمیٹ میں میچ ریفری کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 26 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل علیم ڈار اب تک 132 ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کرچکے ہیں۔ انہوں نے 2003 میں ڈھاکہ میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں پہلی مرتبہ کسی ٹیسٹ میچ میں امپائرنگ کی تھی جبکہ انٹرنیشنل پینل میں شامل احسن رضا اب تک 37 ایک روزہ انٹرنیشنل اور 57 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف ریفریز کے رکن جاوید ملک اب تک 10 ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں اور چھ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں ریفری کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کرچکے ہیں۔دونوں ٹیموں کے مابین دونوں ٹیسٹ میچوں میں تھرڈ اور فورتھ امپائر کے فرائض آصف یعقوب اور راشد ریاض انجام دیں گے۔سیریز میں شامل  دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 4 فروری کوپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہوگا۔آئی سی سی کے ہر طرز کی کرکٹ سے متعلق عبوری ضوابط کے مطابق حالیہ لاجسٹک چیلنجز کی وجہ سے ٹیسٹ میچ میں تیسرے ملک  کے میچ آفیشل کی تقرری سے متعلق شرط ختم ہوچکی ہے تاہم آئی سی سی اب بھی اپنے ایلیٹ اور انٹرنیشنل پینل میں موجود آفیشلز کی ہی تقرری کررہا ہے۔دونوں ممالک کے لیے تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں بھی پلیئنگ کنٹرول ٹیم کے سربراہ میچ ریفری جاوید ملک ہی  ہوں گے۔ علیم ڈار اور احسن رضا یہاں بھی پہلے میچ میں آن فیلڈ امپائرز کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کریں گے جبکہ شوزب رضا ٹی وی امپائر اور آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے۔دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے شوزب رضا اور آصف یعقوب کوآن فیلڈ امپائرز جبکہ احسن رضااور راشد ریاض کو بالترتیب تھرڈ اور فورتھ امپائر ز مقرر کیا گیا ہے۔آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے علیم ڈار اور راشد ریاض کی

بطور آن فیلڈ امپائرز جبکہ احسن رضا اور شوزب رضا کی بالترتیب تھرڈ اور فورتھ امپائرز  تقرری کی گئی ہے۔آئی سی سی ایلیٹ پینل کے رکن علیم ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستا ن میں کھیلے جانے والے کسی ٹیسٹ میچ میں امپائرنگ کے لیے تقرری ان کے لیے ایک جذباتی لمحہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وہ اب تک 132 ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کرچکے ہیں مگر بالآخر 17 سال بعد وہ لمحہ بھی آگیا ہے کہ انہیں پہلی مرتبہ اپنے ملک میں کھیلے جانے والے کسی ٹیسٹ میچ میں امپائرنگ کا موقع مل رہا ہے۔علیم ڈار نے کہا کہ

ایک کھلاڑی کی طرح میچ آفیشلز بھی اپنے ہوم گراؤنڈ میں امپائرنگ کی ذمہ داریاں ادا کرنیکے منتظر ہوتے ہیں اوروہ محدود طرز کی کرکٹ میں یہ لمحہ دیکھ بھی چکے ہیں مگر ٹیسٹ کرکٹ کھیل کا سب سے اہم فارمیٹ ہے ، وہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دونو ں ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھانے کے منتظر ہیں۔چھبیس تا تیس جنوری تک پہلا ٹیسٹ میچ بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا جس میں علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈ امپائرز) ، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر) ،

راشد ریاض (فورتھ امپائر) محمد جاوید ملک (میچ ریفری) کے فرائض سر انجام دینگے ۔چار تا آٹھ فروری کودوسرا ٹیسٹ بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائیگا جس میں  علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈ امپائرز) ، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر) ، راشد ریاض (فورتھ امپائر)۔ محمد جاوید ملک (میچ ریفری) کے فرائض سر انجام دینگے ۔ گیارہ فروری کوپہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا جس میں علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈ امپائرز) ، شوزب رضا (تھرڈ امپائر) ،

آصف یعقوب(فورتھ امپائر)۔ محمد جاوید ملک (میچ ریفری) کے فرائض سر انجام دینگے ۔تیرہ فروری کودوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا جس میں شوزب رضا اور آصف یعقوب (فیلڈ امپائرز) ، احسن رضا (تھرڈامپائر) ، راشد ریاض (فورتھ امپائر)۔ محمد جاوید ملک (میچ ریفری) کے سر انجام دینگے ، چودہ جنوری کوتیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا جس میں  علیم ڈار اور راشد ریاض (آن فیلڈ امپائرز) ، احسن رضا (تھرڈامپائر) ، شوزب رضا (فورتھ امپائر)۔ محمد جاوید ملک (میچ ریفری)کے فرائض سرانجام دینگے ۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…