فاسٹ باؤلر جنید خان کا بھی پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ

9  جنوری‬‮  2021

لاہور (آن لا ئن ) پاکستانی ٹیم میں شامل نہ کئے جانے پر فاسٹ باؤلر جنید خان دلبرداشتہ ہوگئے، لندن یا امریکہ میں مستقل سکونت اختیار کرنے پر غور شروع کردیا۔ بائیں ہاتھ سے فاسٹ باؤلنگ کرنے والے 31 سالہ جنید خان کو پہلے دورہ انگلینڈ کیلئے ٹیسٹ سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا اور پھر نیوزی لینڈ کے 35 رکنی سکواڈ میں بھی جگہ

نہیں مل سکی، مسلسل ٹیم سے ڈراپ ہونے پر جنید خان دلبرداشتہ ہوگئے ہیں۔ ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ مایوسی میں مبتلا جنید خان اب امریکہ یا برطانیہ منتقلی پر غور کررہے ہیں، ان کی اہلیہ بھی لندن میں ہی مقیم ہیں۔ ذرائع کے مطابق جنید خان کو امریکہ اور برطانیہ میں کمرشل کرکٹ کھیلنے کی آفرز آئی ہیں جس کے بعد اتنا بڑا فیصلہ کرنے سے قبل اب وہ اتوار کے روز پی سی بی حکام سے ملاقات کریں گے۔ جنید خان 2011ء سے اب تک پاکستان کی جانب سے 22 ٹیسٹ میں 71، 76 ون ڈے میں 110 اور 9 ٹی ٹونٹی مقابلوں میں 8 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں اور مئی 2019ء سے قومی ٹیم سے باہر ہیں۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی نے ورلڈ نمبر ون بیٹسمین کین ولیمسن سے دورہ نیوزی لینڈ کے اختتام پر انٹرویو لے لیا۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے انٹرویو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ریلیز کیا، اظہر علی نے ورلڈ نمبر ون بیٹسمین کین ولیمسن سے ٹیموں کی کارکردگی پر بات کی۔اظہر علی نے کین ولیمسن سے نیوزی لینڈ اور ان کے ورلڈ نمبر ون بننے کا راز پوچھا اور اظہر علی نے بتایا کہ سیریز میں میرا پسندیدہ لمحہ نیل ویگنر کا فریکچر کے باوجود کھیلنا تھا۔اظہر علی نے کیوی کپتان سے بات چیت کے دوران کہا کہ آپ کی انفرادی اور ٹیم کی کارکردگی بہت شاندار رہی۔انہوں نے کہا کہ

نیوزی لینڈ میں بیٹنگ کرنا چیلنجنگ ہوتا ہے، پاکستان ٹیم کا بولنگ اٹیک اچھا ہے، آغاز میں آپ کے بولنگ اٹیک نے رنز نہیں کرنے دئیے۔کین ولیمسن نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے ہر گیند کو میرٹ پر کھیلوں، کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کی پہلی اننگزمیں پاکستان ٹیم اچھاکھیلی، اظہر آپ نے بھی اچھی بیٹنگ کی۔اظہر علی نے کہا کہ نیوزی لینڈ

ٹیم کی بنچ اسٹرنتھ شاندار ہے، جیمیسن نے عمدہ بولنگ کی، ہنری نے عمدہ بولنگ کی، بنچ اسٹنرنتھ کی وجہ سیاب نیوزی لینڈکی ٹیم ورلڈ نمبر ون بھی بن گئی ہے۔کین ولیمسن نے کہا کہ کھلاڑی اپنی جگہ بنانے کے لیے بڑی محنت کر رہے ہیں، جیمیسن بڑا اسپیشل کرکٹر ہے، اس کی موجودگی سے فائدہ ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…