ایوارڈ حاصل کر نے والے کھلاڑیوں کو شاہد آفریدی کا شاندار مشورہ

3  جنوری‬‮  2021

کراچی(این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پی سی ایوارڈز اپنے نام کرنے والے تمام کھلاڑیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اسی طرح محنت جاری رکھتے ہوئے ملک و قوم کیلئے باعث فخر بنیں۔انہوں نے اپنے حالیہ سوشل میڈیا پیغام

میں پی سی بی ایوارڈز جیتنے والے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی جبکہ ایوارڈ کیلئے نامزاد کھلاڑیوں کا بھی حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ ایوارڈ کیلئے نامزدگی بھی ایک بڑی کامیابی ہے اور آپ کی بہترین پرفارمنس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔شاہد آفریدی نے کہاکہ اپنی پرفارمنس پر اسی طرح قائم رہیں اور ملک کو اور شائقین کرکٹ کو 2021 اور اس کے بعد بھی باعث فخربنائیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی سی بی ایوارڈز کا اعلان اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، فواد عالم اور ویمنز ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) ایوارڈز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…