ڈر ہے ایسا وقت نہ آجائے کہ ہم افغانستان سے بھی نیچے چلے جائیں، عاقب جاوید نے تشویشناک بات کر دی

1  جنوری‬‮  2021

لاہور( آن لائن ) سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں کپتان بابراعظم کے کھیلنے اور دونوں اننگز رنز بنانے کی صورت میں پاکستانی ٹیم کی جیت کا چانس بن سکتا ہے ۔ 48 سالہ سابق فاسٹ بائولر

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ کرائسٹ چرچ میں پچ اگر تیز ہوئی تب بھی پاکستان کے میچ جیتنے کا چانس ہوسکتا ہے، لیکن اچھی اور تیز پچ ہونے کی صورت میں قومی ٹیم کی جیت کا کوئی چانس نہیں ہے ۔عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ان کی سمجھ سے باہر ہے کہ پاکستان کے لیے پچ مشکل کیوں ہو جاتی ہے، جب قوی بائولرز بولنگ کرتے ہیں تو لگتا کہ مخالف بلے باز آٹ نہیں ہوں گے اور جب پاکستان ٹیم بیٹنگ شروع کرتی ہے تو محسوس ہوتا ہے کہ اس سے مشکل پچ کوئی اور نہیں ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پی سی بی نچلی سطح پرکوئی کام نہیں کررہا ہے اور ممکن ہے کہ جلد ایسا وقت آجائے کہ ہم افغانستان سے بھی نیچے چلے جائیں ۔خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 101 رنز سے شکست دیکر ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے، دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے کرائسٹ چرچ کھیلا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…