پاکستانی کرکٹرز کو آئی پی ایل کھیلتے دیکھنا چاہتا ہوں  وسیم اکرم نے کھیل کو سیاست سے دور کرنے کا مطالبہ کردیا

4  ‬‮نومبر‬‮  2020

کراچی (این این آئی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی، سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) سے متعلق خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاہتا ہوں کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نئے کھلاڑی آئی پی ایل کا حصہ بنیں۔وسیم اکرم نے بھارتی میڈیا کو دیئے گئے

اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران بھارت میں جاری آئی پی ایل سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا ماننا ہے کہ کھیل کو سیات کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے مگر یہ دونوں ملکوں کی حکومتوں کا مسئلہ ہے جس پر وہ کچھ نہیں کہہ سکتے ہیں۔وسیم اکرم نے کہا کہ وہ اس بات پر افسردہ ہیں کہ پاکستانی کھلاڑی آئی پی ایل کھیلنے کا موقع گنوا رہے ہیں، وہ پاکستانی نئے ٹیلنٹ کو آئی پی ایل کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ پاکستانی کھلاڑی آئی پی ایل اور بھارتی کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کھیلیں۔وسیم اکرم نے اپنے انٹرویو کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اْن کی خواہش ہے کہ بابر اعظم اپنے ہم منصب بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی طرح کھیل میں مزید مستقل مراجی کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے کہا کہ وہ بابر اعظم اور ویرات کوہلی کے درمیان کوئی موازنہ نہیں کرنا چاہتے ہیں مگر وہ کہنا چاہیں گے کہ بابر اعظم ایک غیر معمولی صلاحیتیں رکھنے والا کھلاڑی ہے، بابر نے سب ہی کرکٹ فارمیٹ پر خود کو منوایا ہے۔وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اْنہیں خوشی ہوگی اگر بابر اعظم مثبت طریقے سے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ اپنا موازنہ جاری رکھے اور کوہلی کی طرح مزید مستقل مزاجی کے ساتھ اچھی کرکٹ کھیلے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…