بارش میں ڈوبے کراچی اور متاثرین کی بیچارگی دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، وسیم اکرم کے بیان پر سندھ حکومت تڑپ اٹھی، بڑی آفر کردی

27  جولائی  2020

کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کراچی میں ہونے والی بارش کے بعد شہر کی حالت زار کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بارش میں ڈوبے کراچی اور متاثرین کی بیچارگی دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔

وسیم اکرم نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ بارش میں ڈوبے کراچی کی ویڈیوز اور متاثرین کی بیچارگی دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ شہر کو ایک بار پھر ڈوبا دیکھنے پر کوئی حیرت نہیں ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ کیا بارش میں ڈوبے کراچی کی یہ حالت ہمیں نیند سے جگانے کی گھنٹی ہے؟۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ کراچی میں نکاسی آب حل طلب مسئلہ ہے، ہمیں اپنے خوبصورت شہر کو دوبارہ ٹھیک کرنا ہوگا۔دوسری جانب سابق کپتان وسیم اکرم کے ٹوئٹ پر وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ میں اپنے پڑوسی وسیم اکرم کو دعوت دیتا ہوں کہ میرے ساتھ شہر کا دورہ کریں۔وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ وسیم اکرم کراچی کی سڑکوں کا جائزہ لیں اور دیکھیں کس طرح پانی کا نکاس کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم اگر آپ مخلص ہیں تو شہر کا دورہ ضرور کریں گے اور اگر آپ نے سنی سنائی باتوں پر بیان دیا ہے تو آپ سے زیادہ غیر ذمہ دار کوئی نہیں ہے۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وسیم اکرم کے غیر ذمہ دارانہ بیان نے عوام کو مایوس کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…