’’سیالکوٹ والو آؤ یہ کام کردکھائیں‘‘ پاکستان اپنی اسمارٹ کرکٹ بال تیارکریگا، فواد چوہدری کا اعلان

13  جولائی  2020

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی اسمارٹ کرکٹ بال تیارکرے گا۔ایک بیان میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ہم مل کراس مقصد میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں، کوکا بورا کی جانب سے تیار کی جانے والی اسمارٹ بال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے پر انہوں نے لکھا کہ سیالکوٹ والو آؤ یہ کام کردکھائیں، میرے خیال میں اس گیند کی تیاری میں

کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے، آئیں اپنی ٹیکنالوجی یونیورسٹیزکے ساتھ مشترکہ منصوبہ شروع کرتے ہوئے اپنی اسمارٹ کرکٹ بال بنائیں۔یاد رہے کہ اسمارٹ کرکٹ بال میں ایک چپ نصب کی گئی ہے، اس کی مدد سے گیند کوپھینکتے اورباؤنس کے بعد کی رفتارکا درست اندازہ لگایا جاسکتا ہے، اسپنرزکی گیند کتنی گھومی یہ بھی معلوم ہوسکتا ہے، بال بیٹ یا پیڈ، گھاس یا فیلڈر کے ہاتھ کولگی، اس کی بھی درست معلومات حاصل ہونے سے امپائرزکومدد ملے گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…