6 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ،انگلینڈ میں موجود قومی ٹیم کا حصہ بننے کے اہل

30  جون‬‮  2020

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ 2 مرتبہ منفی آنے کے بعد اب یہ تمام کھلاڑی انگلینڈ میں موجود قومی ٹیم کا حصہ بننے کے اہل ہوگئے۔اس ضمن میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ فخرزمان، محمد حسنین، محمد حفیظ، محمد رضوان، شاداب خان اور وہاب ریاض کے گزشتہ 3 روز میں کووڈ 19 کے 2 ٹیسٹ منفی آئے۔

پی سی بی کے مطابق ان نتائج کے منفی آنے کے بعد اب یہ تمام کھلاڑی وورسٹر شائر میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کرسکیں گے۔بیان میں بتایا گیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ان تمام کھلاڑیوں کے سفری انتظامات کر رہا ہے اور ان کی روانگی کی تفصیلات جلد جاری کردی جائے گی۔خیال رہے کہ 28 جون کو پاکستانی ٹیم 3 ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے لیے دورہ انگلینڈ پر روانہ ہوئی تھی، جس میں وہ 10 کھلاڑی شامل نہیں تھے جن کے کورونا کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔دورہ انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کے ابتدائی طور پر 29رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اعلان کردہ کھلاڑیوں کے ٹیسٹ لیے گئے تو 10 کھلاڑیوں اور ایک اسٹاف کے رکن میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی۔بعد ازاں پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کا شکار ان 10 کھلاڑیوں کے بغیر 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا حالانکہ ان میں سے 6 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ 27 جون کو منفی آنے کا انکشاف ہوا تھا اس حوالے سے ایک بیان میں پی سی بی نے بتایا تھا کہ محمد حسنین، شاداب خان، فخر زمان، محمدرضوان، محمد حفیظ اور وہاب ریاض کا ٹیسٹ منفی آیا ہے تاہم وہ انگلینڈ جانے والی 20 رکنی ٹیم میں شامل ہونے سے قبل ایک مرتبہ پھر ٹیسٹ کے عمل سے گزریں گے۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ نے جس 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا اس میں اظہر علی، بابر اعظم، عابد علی، اسد شفیق، فہیم اشرف، فواد عالم، عامد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد موسیٰ، محمد عباس، نسیم شاہ، روحیل نذیر، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، سہیل خان، عثمان شنواری، اور یاسر شاہ شامل ہیں۔اس کے علاوہ اسپورٹس اسٹاف مصباح الحق، یونس خان، منیجر منصور رانا، مشتاق احمد، شاہد اسلم، عبدالمجید، طلحہٰ بٹ، یاسر ملک، ڈاکٹر سہیل سلیم، کرنل ریٹائرڈ عثمان انوری اور رضا  شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…