شعیب اختر طلبی کے نوٹس کے باوجود ایف آئی اے میں پیش نہ ہوئے ، نوٹس کو ہی چیلنج کر دیا، انتہائی حیرت انگیز موقف

5  جون‬‮  2020

لاہور( این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر طلبی کے نوٹس کے باوجود ایف آئی اے میں پیش نہ ہوئے جبکہ شعیب اختر نے اپنے وکیل کے ذریعے ایف آئی اے کے نوٹس کو چیلنج کر دیا۔کرکٹر شعیب اختر کو بورڈ کے قانونی مشیر تفصل رضوی کی درخواست پر طلب کیا گیا تھا۔

تفضل رضوی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھاکہ شعیب اختر نے میں میری شہرت کو نقصان پہنچایا۔ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم صبح دس بجے سے ایک بجے تک انتظار کرتے رہی تاہم شعیب اختر پیش نہ ہوئے ۔ ایف آئی اے کی جانب سے شعیب اختر کو ایک اور طلبی کا نوٹس بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ دوسری جانب شعیب اختر نے ایف آئی اے کے طلبہ کے نوٹس کو چیلنج کردیا ۔شعیب اختر نے اپنے وکیل ابوذر سلمان خان نیازی کی وساطت سے ڈی جی ایف آئی اے کو اپیل کردی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ طلبی کا نوٹس غیر قانونی ہے۔ایف آئی اے نے طلب کرنے سے قبل قواعد و ضوابط پورے نہیں کیے ۔ایف آئی اے کے نوٹس میں طلب کرنے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں ۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ قومی کھلاڑی اور ملک کے لیے بہترین فرائض سر انجام دئیے ، انکوائری افسر نے شعیب اختر کا نوٹس جان بوجھ کر پبلک کیا ۔ استدعا ہے کہ طلبی کا نوٹس کالعدم قرار دیا جائے اوراپیل کے حتمی فیصلہ تک انکوائری روکنے کا حکم دیا جائے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…