غیر ملکی کھلاڑیوں کا پاکستان سے جلدی واپس جانے اور ٹورنامنٹ کو آخر تک نہ کھیلنے پرڈیل اسٹین،کولن منرو، کار لوس برتھ بریٹ نے اہم پیغام جاری کر دیا

14  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان سے جلدی واپس جانے اور ٹورنامنٹ کو آخر تک نہ کھیلنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق غیرملکی اسٹار مہمانوں نے پاکستان میں رہنے اور کھیلنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانیوں سے اظہار تشکر بھی کیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈیل اسٹین جن کا تعلق جنوبی افریقا سے ہے، انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ یقین نہیں آرہا لیکن بدقسمتی سے میں پاکستان سے واپس جا رہا ہوں۔ڈیل اسٹین نے پی ایس ایل کی اپنی ٹیم سمیت پاکستانی شائقین کی زبردست تعریف کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان جلد واپس آنے کی امید اور خواہش کا اظہار بھی کیا۔نیوزی لینڈ کے کرکٹر کولن منرو جو کہ پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے تھے، انہوں نے بھی اپنی ٹیم اور پاکستانی شائقین کا شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی غیرملکی کھلاڑی نے پی ایس ایل میں کھیلنے کو زبردست تجربہ بھی قرار دیا۔کولن منرو نے واپسی کے فیصلے سے متعلق لکھا کہ فیصلہ آسان نہیں تھا۔ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کارلوس برتھ ویٹ جو کہ پشاور زلمی کی طرف سے پی ایس ایل میں ایکشن میں تھے، انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ مہمان نوازی اور موقع دینے کا شکریہ۔کارلوس برتھ ویٹ نے لکھا کہ وہ پاکستان میں بہت ہی زیادہ محفوظ تھے اور انہوں نے یہاں اپنا وقت بیحد اچھا گزارا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…