اسٹارک جیسا کرنیوالے کو برصغیر میں’ ’جورو کا غلام‘ کہتے‘ ، ثانیہ مرزا

8  مارچ‬‮  2020

ممبئی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہ ہے کہ اسٹارک جیسا کرنیوالے کو برصغیر میں’ ’جورو کا غلام‘ کہتے‘ ۔ٹویٹر پر اپنے بیان میں بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے کہا کہ اگر آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک جیسا عمل کوئی برصغیر میں کرتا تو اسے ’’جورو کا غلام‘‘ کہا جاتا۔

انہوں نے مچل اسٹارک کو نیشنل ٹیم سے چھٹی لے کر اپنی اہلیہ کی سپورٹ کیلیے وویمنز ورلڈ کپ فائنل دیکھنے جانے کو سراہا ۔ثانیہ مرزا نے کہا کہ مچل اسٹارک کا یہ عمل قابل ستائش ہے جبکہ کوئی اگر برصغیر میں ایسا عمل کرتا تو اسے ’’جورو کا غلام‘‘ کہا جاتا۔واضح رہے آسٹریلوی کرکٹر مچل اسٹارک نے خواتین کے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں اہلیہ کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے اپنا میچ چھوڑ دیا۔مچل اسٹارک نے ٹیم مینجمنٹ سے اہلیہ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے جنوبی افریقا سے وطن لوٹنے کی اجازت مانگی تھی جسے کوچ جسٹن لینگر نے انہیں اجازت دے دی۔اسٹارک نے کہا کہ میرے لیے یہ اہم لمحہ ہے کہ اپنے ملک میں ایلیسا کو ویمنز ورلڈ کپ کا فائنل کھیلتے ہوئے دیکھوں گا۔‎

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…