بھارتی ویب سائٹ نے پاکستان کے اعلی سویلین ایوارڈ کو نشانِ حیدر سمجھ لیا

25  فروری‬‮  2020

لاہور( آن لائن )بھارتی ویب سائٹ انڈیا ٹوڈے نے ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کو حکومت پاکستان کی طرف سے اعلی ترین سویلین ایوارڈ نشانِ پاکستان دینے کے اعلان پر ایوارڈ کا نام تبدیل کرکے اسے اعلی ترین فوجی اعزاز نشانِ حیدر میں تبدیل دیا۔چند روز قبل حکومت پاکستان کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ

ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت اور سب سے بڑے سول ایوارڈ نشانِ پاکستان سے نوازا جائے گا۔یہ خبر دنیا بھر کے مختلف چینلز اور اخباروں میں بھی نشر کی گئی اور اسی طرح بھارتی میڈیا کی جانب سے بھی اس خبر کو شائع کیا گیا۔بھارتی ویب سائٹ انڈیا ٹوڈے کی جانب سے جب اس خبر کو نشر کیا گیا تو اس میں ایک بڑی غلطی دیکھنے میں آئی جو یہ تھی کہ بھارتی میڈیا نے پاکستان کے اعلی ترن سویلین ایوارڈ نشانِ پاکستان کو نشانِ حیدر ہی قرار دے دیا۔نشانِ حیدرپاکستان کا سب سے بڑا فوجی ایوارڈ ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 23 مارچ 2020 کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے کرکٹر ڈیرن سیمی کو نشانِ حیدر سے نوازا جائے گا۔خبر کا سکرین شاٹخیال رہے کہ اس سے پہلے بھی بھارتی ویب سائٹ کی جانب سے گلوکار عاطف اسلم کے بیٹے کی پیدائش کی خبر نشر کی گئی تھی جس میں انہوں نے گلوکار کے بیٹے کا نام الحمداللہ لکھا تھا،بعد ازاں بھارتی ویب سائٹ کی جانب سے گلوکار کے بیٹے کا غلط نام لکھنے پر معذرت کی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…