پاکستان کی نمبر 1 ٹی ٹونٹی پوزیشن مئی تک کے لیے محفوظ

24  فروری‬‮  2020

پورٹ ایلزبتھ( آن لائن )جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں آسٹریلوی ٹیم کو شکست کے بعد پاکستان کی نمبر 1 ٹی ٹونٹی پوزیشن مئی تک کے لیے محفوظ ہوگئی ہے ۔ پورٹ ایلزبتھ میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پروٹیز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے، کپتان کوئنٹن ڈی کک نے 70 رنزکی دھواں دار اننگز کھیلی،

وان ڈر ڈسن 37 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔رچرڈسن نے دو، پیٹ کمنز اور زامپا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا، جواب میں آسٹریلوی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بناسکی۔ ڈیوڈ وارنر ناقابل شکست 67 رنز کے ساتھ نمایاں رہے اور سٹیو سمتھ نے 29 رنز بنائے تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرا سکے ۔عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نگیڈی نے 3 جبکہ کگیسو ربادا، نورٹج اور پریٹریوس نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔کوئنٹن ڈی کک کو عمدہ بلے بازی پر میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا کو پاکستان سے ٹی ٹونٹی رینکنگ کی بادشاہت چھیننے کے لیے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں کلین سویپ کرنا تھا تاہم اب اسے دوسری پوزیشن پر ہی اکتفا کرنا پڑے گا،اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر گرین شرٹس 270 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں جب کہ آسٹریلیا کا 269 پوائنٹس کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔‎

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…