حفیظ کی شاندار بیٹنگ بھی قلندرز کے کام نہ آئی، سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے فتح سمیٹ لی

23  فروری‬‮  2020

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں 182 رنز بنائے اور اس کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیتنے کے لئے 183 رنز کا ہدف دیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے محمد حفیظ نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا انہوں نے 98 رنز بنائے اس اننگ میں انہوں نے سات چھکے اور سات چوکے مارے۔ اس کے علاوہ فخر زمان نے 33 رنز بنائے، سی اے لین 11، سمت پٹیل 10 اور ڈی وائس 19 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے فہیم اشرف اور شاداب خان نے دو، دو جبکہ محمد موسیٰ اور احمد صفی عبداللہ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو 3 کے مجموعی سکور پر ہی اسے پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا روئنچی ایک رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ مجموعی سکور ابھی 5 ہوا تھا کہ منرو بھی ہمت ہار گئے انہوں نے دو رنز بنائے۔ ڈی جی ملن نے 22 رنز بنائے، شاداب خان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 52 رنز بنائے ان کی اننگ میں چار چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔ سی اے انگرام نے 30 رنز بنائے، آصف علی 18 رنز بنا سکے۔ حسین طلعت نے پانچ رنز بنائے۔ فہیم اشرف حارث رؤف کے ہاتھوں 11 رنز پر بولڈ ہو گئے۔ عماد بٹ نے 8 رنز بنائے۔ احمد سیفی عبداللہ نے 8 اور محمد موسیٰ نے 16 رنز بنائے۔ اس طرح ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے یہ میچ جیت لیا۔ لاہور قلند رز کی جانب سے شاہین آفریدی نے شاندار باؤلنگ کی انہوں نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…