ہمیں یہاں بہت پیار ملا اور اگر دوبارہ آنے کا موقع ملا تو ضرور آئیں گے، بھارتی کبڈی ٹیم نے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دیدیا

16  فروری‬‮  2020

لاہور (این این آئی)بھارتی کبڈی ٹیم کے کپتان نمی گوپال پوریا نے پاکستان کو کھیلوں کیلئے محفوظ ملک قرار دیتے ہوئے دیگر ٹیموں کو بھی پاکستان آنے کی دعوت دی ہے۔مقامی ہوٹل میں ورلڈ کپ فائنل سے قبل گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کبڈی ٹیم کے کھلاڑی شْرلی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے تمام مقابلوں میں کھلاڑی اور شائقین بہت پرجوش ہوتے ہیں۔آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میچ میں بہترین کھیل پیش کرنے والے بھارتی ٹیم کے نائب کپتان ہرش نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کبڈی ورلڈ کپ کے

فائنل میچ کی تیاری مکمل ہے۔بھارتی ٹیم کے کپتان نمی گوپال پوریا نے کہا کہ پاکستان آ کر ہمیں بہت اچھا لگ رہا ہے اور یہ کھیلوں کے لیے محفوظ ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں اور ہر ملک کی ٹیم کو یہاں آ کر ضرور کھیلنا چاہیے، ہمیں یہاں بہت پیار ملا اور اگر دوبارہ آنے کا موقع ملا تو ہم ضرور آنا چاہیں گے۔یاد رہے کہ کبڈی ورلڈ کپ کے سیمی فئانل میں پاکستان نے ایران اور بھارت نے آسٹریلیا کو مات دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…