انڈر 19 ورلڈکپ کا سیمی فائنل ، بھارت نے پاکستان کا سفر تمام کردیا

4  فروری‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 173 رنز کا ہدف دیا جو اس نے بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔بھارت کی جانب سے یشاسوی جیسوال نے شاندار 105 اور دیویانش سکسینا نے 59 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستانی بولرز ایک وکٹ بھی حاصل نہیں کرسکے۔جنوبی افریقا کے شہر پوچس فسٹروم میں کھیلے گئے

اس اہم ایونٹ میں پاکستان کے کپتان روحیل نذیر نے بھارت کےخلاف ٹاس کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 43.1 اوورز میں 172 رنز بنائے اور اس کی پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے حیدر علی 56 اور کپتان روحیل نذیر 62 رنز بناکر نمایاں رہے۔ روحیل نذیر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کے فیصلے پر کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ اسکور بورڈ پر بڑا اسکور کرکے میچ جیتیں تاہم وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے اور گرین شرٹس کا سفر سیمی فائنل میں تمام ہوگیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…