خطرناک سنگل نے کھلاڑی کو اسپتال پہنچا دیا

22  جنوری‬‮  2020

میلبر ن (این این آئی)بگ بیش لیگ میں میلبرن رینیگیٹس کے بیٹسمین سیم ہارپر ایک خطرناک سنگل لیتے ہوئے بولر سے ٹکرا کر زخمی ہوگئے، ان کی گردن میں شدید چوٹ آئی اور انہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔میلبرن میں کھیلے گئے بگ بیش لیگ کے میچ میں ہوم ٹیم کے سیم ہارپر نے حریف ٹیم ہوبارٹ ہریکنز کے بولر نیتھن ایلس کی گیند پر اسٹروک کھیلا اور رنز بنانے کے لیے دوڑے اور اس کوشش میں

وہ بولر سے ٹکرا کر گردن کے بل زمین پر گر پڑے۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان ٹکرائو اتنا شدید تھا کہ سیم کو تکلیف کے باعث میدان چھوڑنا پڑا اور میچ میں گردن پر چوٹ لگنے کے قانون کے تحت ان کی جگہ ٹوم کوپر کو میچ میں شامل کیا گیا۔ڈاکٹرز کے مطابق سیم ہارپر اب فٹ ہیں اور خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔واضح رہے کہ میچ میں ہوبارٹ ہاریکنز نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے اور میلبرن کو جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف ملاجس کے تعاقب میں وہ 4 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز ہی بناسکی۔وکٹ کیپر بیٹسمین سیم ہارپر سنگل لینے کے دوران ہوبارٹ ہوریکینز کے فاسٹ بولر ناتھن ایلس سے ٹکرا کر سر پر چوٹ کھا بیٹھے۔بگ بیش میں میلبورن رینیگیڈز کے وکٹ کیپر بیٹسمین سیم ہارپر سنگل لینے کے دوران ہوبارٹ ہوریکینز کے فاسٹ بولر ناتھن ایلس سے ٹکرا کر سر پر چوٹ کھا بیٹھے، اگرچہ انھوں نے تصادم سے بچنے کی کوشش کی مگر زوردار ٹکر سے سر کے بل نیچے گرے، فوری طور پر ڈاکٹرز نے ان کا جائزہ لیا۔اگرچہ وہ بیٹنگ جاری رکھنا چاہتے تھے مگر انھیں وہاں سے معائنے کیلئے ہسپتال لے جایا گیا،سر پر چوٹ کے متبادل کا پہلی بار بگ بیش  لیگ میں استعمال کرتے ہوئے ٹام کوپر کو دوران میچ الیون کا حصہ بنایا گیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…