بنگلہ دیشی ٹیم کے نہ آنے سے پی سی بی کو کتنا بھاری مالی نقصان ہو گا؟ پاکستان نے قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دیدیا

27  دسمبر‬‮  2019

لاہور (این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو خبردار کیا ہے کہ بنگلا دیش ٹیم کے نہ آنے پر پی سی بی کو ہونے والے مالی نقصان کے لیے پاکستان قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے کہا کہ وہ مالی نقصان کے ازالے کے لیے آئی سی سی کے تنازعات حل کرنے والی کمیٹی کے پاس جائیں گے،

بنگلا دیشی بورڈ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔انہوں نے کہا کہ اگر بنگلا دیش چاہتا ہے تو پاکستان متبادل پلان دینے کے لیے تیار ہے، متبادل پلان کے مطابق پہلے ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں اور بعد میں کسی وقت ٹیسٹ کی جگہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے پاکستان آجائیں۔چیئرمین پی سی بی کے مطابق آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کی وجہ سے دونوں ملکوں کے لیے ٹیسٹ بہت اہم ہیں، پاکستان کو جولائی سے قبل کوئی اور ٹیسٹ میچ نہیں ملے گا اس لیے ہم یہ 2 ٹیسٹ ہر صورت میں کھیلنا چاہتے ہیں۔بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی لاعلمی اور ہوم ورک کے فقدان کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے کہا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل سیریز اسلام آباد میں کھیلنا چاہتا ہے۔وسیم خان نے خط میں لکھا کہ اسلام آباد میں ہمارا کوئی اسٹیڈیم ہی نہیں ہے، اسٹیڈیم پنڈی میں ہے، اگر اسلام آباد میں کوئی گراؤنڈ ہے جو پاکستان کرکٹ بورڈ کو معلوم نہیں تو ہمیں اس بارے میں بتایا جائے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیشی بورڈ کو پاکستان میں سیریز کے حوالے سے جو خط لکھا تھا، اس کا جواب پی سی بی کو منگل کو مل گیا تھا۔گزشتہ روز پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفسیر وسیم خان نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کو ایک اور خط لکھا ہے جس کا فوری جواب مانگا گیا ہے۔ذرائع سے خط کی تفصیلات معلوم ہوئی ہیں، وسیم خان نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم گذشتہ چند ہفتے پاکستان میں 34 دن گزار کر گئی ہے، ان کے کھلاڑی خوش ہوکر پاکستان سے واپس گئے ہیں

جبکہ 2017 سے اب تک آئی سی سی نے اپنے امپائروں اور میچ ریفریز کو پانچ مختلف اوقات میں پاکستان بھیجا، اِن حقائق کی روشنی میں بنگلا دیش کا ٹیسٹ کھیلنے سے انکار بلا جواز ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح طور پر بنگلا دیش بورڈ کو لکھا ہے کہ پاکستان کی ہوم سیریز بیرون ملک ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔خط میں سی ای او پی سی بی نے براہ راست دھمکی آمیز رویہ اختیار کرنے سے گریز کیا ہے تاہم انہوں نے اشارہ دیا کہ دو ٹیسٹ کی تیاری مکمل ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کو کسی وجہ سے سیریز نہ ہونے سے مالی نقصان ہوتا ہے تو اس کا ذمہ دار بنگلا دیش کرکٹ بورڈ ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو میڈیا رائٹس سے 5 ملین ڈالرز کی آمدنی متوقع ہے، 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کی مجموعی آمدنی 7 اعشاریہ 5 ملین ڈالرز ہے۔ پی سی بی کے مطابق بی سی بی سے پوچھا ہے کہ سیریز 2 حصوں میں کھیلنے کی وجہ بتائی جائے، بنگلا دیش کی خواتین لاہور اور انڈر 16 کرکٹ ٹیم پنڈی میں حال ہی میں کھیل کر گئی ہیں، اب سینیئر ٹیم کے انکار کی وجہ بتائی جائے۔پی سی بی کے مطابق بنگلادیش کو اگر پاکستان کی سیکیورٹی پر تحفظات ہیں تو آئی سی سی کے سیکیورٹی کنسلٹنٹ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے کیوں کہ پاکستان کے سیکیورٹی پلان کو آئی سی سی کے سیکیورٹی کنسلٹنٹ نے منظور کیا ہوا ہے، اگر سیکیورٹی پر خدشات ہیں تو اس سے پاکستان کو آگاہ کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…