دانش کنیریا کوکس وجہ سے ٹیم میں امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا گیا ، شعیب اختر نے بڑا دعوی کر دیا

27  دسمبر‬‮  2019

کراچی(این این آئی)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ لیگ اسپنر دانش کنیریا کو ہندو مذہب کی وجہ سے ٹیم میں امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔انھوں نے ایک انٹرویومیں کہا کہ کئی کھلاڑی اسی وجہ سے کنیریا کے ساتھ کھانا نہیں کھاتے تھے، میں ہمیشہ ہی

انھیں ایسا کرنے سے منع کرتا تھا، بہت سے لوگ اسی وجہ سے دانش کنیریا کی ٹیم میں موجودگی کے بھی خلاف تھے۔سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا نے پاکستان ٹیم میں اپنے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک سے متعلق شعیب اختر کے دعوے کی تصدیق کردی۔ سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا تھا کہ ہندو مذہب کی وجہ سے دانش کنیریا کو ٹیم میں امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جاتا تھا، کچھ لوگ اسی وجہ سے انھیں ٹیم میں نہیں دیکھنا چاہتے تھے، کچھ ان کے ساتھ کھانا تک نہیں کھاتے تھے۔اس پر کنیریا کا کہنا ہے کہ شعیب ایک لیجنڈ پلیئر ہیں، پہلے مجھ میں اس بارے میں کچھ کہنے کا حوصلہ نہیں تھا مگر اب شعیب بھائی کے کمنٹس کے بعد میں بھی بولوں گا، انھوں نے مجھے ہمیشہ سپورٹ کیا، انضمام الحق، محمد یوسف اور یونس خان بھی ہمیشہ سپورٹ کرتے رہے، جو ایسا نہیں کرتے تھے میں جلد ہی ان کے نام ظاہر کروں گا۔ دانش کنیریا نے مزید کہاکہ میں خوش قسمت ہوں اور یہ میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے کہ پاکستان کی جانب سے کھیلنے کا موقع ملا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…