سرفراز احمد کی ٹیم میں واپسی کا عندیہ دے دیا گیا

23  دسمبر‬‮  2019

کراچی(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے سابق کپتان سرفراز احمد کی کرکٹ میں واپسی کا عندیہ دیدیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سرفراز احمد قومی ٹیم میں واپس آ سکتے ہیں۔احسان مانی نے کہا کہ میں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ سرفراز مستقل کپتان رہیں گے ہاں یہ ضرور کہا تھا کہ وہ ورلڈ کپ تک کپتان رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ سرفراز پاکستان کے کپتان تھے کراچی کے نہیں۔چیئرمین پی سی بی نے پاکستان کی سیکیورٹی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دکھا دیا کہ پاکستان محفوظ ہے اب اگر

کسی کو مسئلہ ہے تو وہ ہمیں ثابت کرکے دکھائے۔انہوں نے کہاکہ ہم کرکٹ کمیٹی کو بڑھا رہے ہیں، چاہتے کہ تمام صوبوں کے اراکین کو کمیٹی کا حصہ بنایا جائے، مجھے ایسے لوگ چاہئیں جو پاکستانی کرکٹ کی بہتری کی بات کریں۔احسان مانی نے کہا کہ ایسی کمیٹی بنانے کا مقصد ہے کہ کرکٹ کمیٹی تگڑی ہو جو پی سی بی اور کپتان کو چیلنج کرے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اس وقت ہمارا سب سے بڑا مسئلہ پچز کا ہے، ہم کوشش کررہے ہیں کہ اچھی وکٹیں بنائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آئندہ سیریز اپنے ہوم گراؤنڈ میں کھیلے گا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…