پنڈی ٹیسٹ،طلبہ کے شورمچانے پر سٹیڈیم میں داخلہ مفت کردیا گیا

11  دسمبر‬‮  2019

راولپنڈی( آن لائن )راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے ،طلبہ کے شورمچانے پر راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں داخلہ مفت کردیا گیا،نوازشریف پارک کی جانب سے طلبہ کو بغیرٹکٹ اندر جانے کی اجازت دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق

راولپنڈی سٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ میچ جاری ہے اور بڑی تعداد میں تماشائی میچ دیکھنے کیلئے کرکٹ سٹیڈیم میں موجود ہے ،انتظامیہ کی جانب سے 50 روپے انٹری فیس رکھی گئی ہے،اس دوران طلبا کی بڑی تعداد میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم پہنچ گئی تاہم ٹکٹ نہ ہونے پر انتظامیہ نے طلبا کو اندر جانے سے روک دیا،جس پر طلبا نے احتجاج کیا،طلبہ کے شورمچانے پر راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں داخلہ مفت کردیا گیا،نوازشریف پارک کی جانب سے طلبہ کو بغیرٹکٹ اندر جانے کی اجازت دے دی جس پر طلبا خوش ہو گئے اور انتظامیہ کے حق میں نعرے لگائے۔یاد رہے کہ دو میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کی پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے،راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکن کپتان ڈیموتھ کرونا رتنے کا ٹاس جیت کر کہنا تھا وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے اس لیے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔کرونا رتنے کا کہنا تھا ہمارے پلیئرز ایسی کنڈیشنز میں کھیلنے کے عادی ہیں اور سکور بورڈ پر بڑا ٹوٹل سجانے کی کوشش کریں گے۔قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت عرصے سے پاکستان میں کرکٹ نہیں کھیلی، عابد علی اور عثمان شنواری ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے عابد علی اور بولنگ کوچ وقار یونس نے عثمان شنواری کو ٹیسٹ کیپ پہنائی۔اظہر علی کا کہنا تھا وکٹ کو دیکھ کر چار فاسٹ بولرز کو کھلانے کا فیصلہ کیا ہے، یاسر شاہ کو ٹیسٹ سکواڈ سے ڈراپ کرنا مشکل فیصلہ تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…