میری اور شعیب کی پہلی ملاقات کب کہاں اور کیسے ہوئی، شعیب ملک کو جب پتہ چلا کہ میں  ریسٹورنٹ میں موجود ہوں تو انہوں نے کیا کیا؟ ثانیہ مرزا نے برسوں بعد حقیقت بتا دی

9  دسمبر‬‮  2019

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ نے اپنی اور شعیب کی ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری پہلی ملاقات آسٹریلیا کے ایک ریسٹورنٹ میں ہوئی تھی۔بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو کے دوران ثانیہ مرزا نے

شعیب سے پہلی ملاقات کے بارے میں بتایا کہ ہم دونوں کا تعلق کھیل کے شعبے سے ہے، اِس لیے ہم دونوں ایک دوسرے کو پہلے سے پہچانتے تو تھے تاہم ہماری براہ راست ملاقات ایک ریسٹورنٹ میں ہوئی تھی۔ثانیہ مرزا نے کہا کہ مجھے لگا کہ یہ ملاقات شاید اتفاق یا قْدرتی طور پر ہوئی ہے لیکن بعد میں جب میں نے اِس بارے میں سوچا تو مجھے احساس ہوا کہ یہ اتفاق نہیں تھا کیونکہ شعیب مجھ سے ملاقات کے ارادے سے ریسٹورنٹ آئے تھے کیونکہ اْن کو معلوم تھا کہ میں اْس ریسٹورنٹ میں موجود ہوں۔واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اْن کی شادی بھارت کے شہر حیدر آباد میں ہوئی تھی جبکہ دونوں کا ولیمہ شعیب ملک کے نواحی علاقے سیالکوٹ میں ہوا تھا، دونوں کے یہاں گزشتہ سال اکتوبر میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اذہان مرزا ملک ہے اور اب اْن کا بیٹا ایک برس کا ہوچکا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…