پاکستان کا بنگلادیش سمیت کوئی بھی سیریز نیوٹرل مقام پر نہ کھیلنے کا اعلان

27  ‬‮نومبر‬‮  2019

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بارپھر ہوم سیریز ملک میں کھیلنے کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ بنگلا دیش کے خلاف سیریز سمیت پاکستان کوئی بھی سیریز نیوٹرل مقام پر نہیں کھیلے گا۔پی سی بی ترجمان کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے خلاف دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے ابتدائی شیڈول بنگلا دیش کرکٹ بورڈکو ارسال کردیاگیاہے۔ سیریز کے آغاز میں پہلے ٹیسٹ میچز رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔دوسرے مرحلے میں ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے۔اس حوالے سے دونوں بورڈز کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ چند

روز تک اس شیڈول پر مزید پیش رفت ہوگی۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا سیکیورٹی وفد لاہور اور کراچی کے وینو کا جائزہ لے چکاہے،بنگلا دیش کی ویمن اور انڈر16 بوائز ٹیم پاکستان میں کھیل چکی ہے۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق اب سیریز کو دو حصوں میں الگ الگ مقام پرکرانا ممکن نہیں۔پی سی بی پاکستان سپرلیگ سمیت اپنی تمام ہوم سیریز ملک میں کھیلنے کی پالیسی بناچکاہے،جس کو اب بدلنا ممکن نہیں۔بنگلادیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچز آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ کا حصہ ہیں اور اگر بنگلا دیش کرکٹ بورڈ ٹیسٹ میچز کھیلنے نہیں آتا توپھر اسے پوائنٹس سے محروم ہونا پڑے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…