باکسر عامر خان پاکستان کی کس اہم وزارت کے خواہشمندہیں ؟ جانئے

22  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی سےمتاثر نہیں ہوئے اور پاکستان میں اہم وزارت کی خواہش کا اظہار کردیا۔ اپنے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ایک سپورٹس مین شخصیت ہونے

کیساتھ ساتھ بہترین سیاستدان بھی ہیں لیکن اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان میں کھیلوں کے لیے کچھ نہیں کیا۔ وزارت کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ اگر وہ پاکستان کے وزیر کھیل بن گئے تو پاکستانی عوام کے لیے کچھ کر سکیں گے۔ عامر خان نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وہ واحد شخص ہیں جنہوں نے پاکستان میں کھیل کے شعبے کے لیے کچھ کیا ہے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی باکسرز کو دنیا بھر میں فائٹ کے لیے لے کر جا رہے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عامر خان متعدد مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ وہ پاکستان میں باکسنگ اکیڈمیز قائم کرنے کے بھی خواہشمند ہیں لیکن حکومت نے ان سے تعاون نہیں کیا۔عامر خان کا کہنا تھا کہ ان کی باکسنگ اکیڈمی میں ایک وزیر آئے اور صرف تصاویر بنوا کر واپس چلے گئے اور پھر اس معاملے میں کچھ بھی نہیں ہوا۔میری خواہش ہے کہ میں پاکستانیوں کو عالمی سطح کیلئے ٹرینڈ کروں پاکستان میں متعدد باکسنگ اکیڈمیز قائم کروں جس کیلئے مجھے عمران خان کی حکومت کی مدد درپیش ہے ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…