برسبین میں گابا اسٹیڈیم کی پچ بیٹنگ کیلئے مشکل ہے، اسد شفیق

21  ‬‮نومبر‬‮  2019

برسبین(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اسد شفیق نے کہا ہے کہ برسبین میں گابا اسٹیڈیم کی پچ بیٹنگ کیلئے مشکل ہے،آسٹریلوی بولرز نے اچھی لائن لینتھ پر بولنگ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کے لیے مشکلات پیدا کیں ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قومی

کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین اسد شفیق نے کہا کہ وکٹیں مسلسل گرنے کے بعد بال کو تھوڑا لیٹ کھیلنے کی حکمت عملی اپنائی اور ٹیم کے ٹوٹل میں بڑا حصہ ڈالنے میں کامیاب رہا، یاسر شاہ نے بھی مشکل وقت میں ساتھ دیتے ہوئے اہم شراکت بنانے میں کردار ادا کیا۔اسد شفیق نے کہا کہ آسٹریلوی بولرز نے اچھی لائن لینتھ پر بولنگ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کے لیے مشکلات پیدا کیں، پچ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے امید کی جاسکتی ہے کہ پاکستانی بولرز بھی ابتدا میں ہی وکٹیں حاصل کرتے ہوئے کینگروز کو دباؤ میں لانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔آسٹریلیا میں مسلسل اچھی کارکردگی کے سوال پر اسد شفیق نے کہا کہ ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ ٹیم کے لئے رنز بناؤں، خوش ہوں کہ اس بار بھی ایسا کرنے میں کامیاب رہا، ٹاپ کوالٹی بولنگ کے خلاف کارکردگی سے لطف اندوز ہورہا ہوں، اعتماد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔میڈیا میں صلاحیتوں کا زیادہ اعتراف نہ کئے جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، صرف پاکستان کے لیے کھیلنے اور کارکردگی دکھانے پر توجہ مرکوز رکھتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…