نسیم شاہ پاکستان کرکٹ میں اچھا اضافہ ثابت ہوں گے، وسیم اکرم

20  ‬‮نومبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی) سابق کپتان وسیم اکرم نے نسیم شاہ کو بہترین دریافت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نسیم شاہ پاکستان کرکٹ میں اچھا اضافہ ثابت ہوں گے۔ایک انٹرویو میں وسیم اکرم نے کہا کہ نوجوان پیسر نے آسٹریلیا میں ٹور میچ کھیلتے ہوئے گہرا تاثر چھوڑا، پاکستان میں فرسٹ کلاس میچز میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایک میچ میں 9 شکار کیے، انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے پاس پیس کا ہتھیار ہے، فرسٹ کلاس میں وکٹیں بھی

حاصل کی ہوں تو وہ ٹیسٹ کرکٹ کیلئے تیار ہے، میری اور وقار یونس کی کرکٹ کا آغاز بھی 17 سال کی عمر میں ہوا۔وسیم اکرم نے کہا کہ نسیم شاہ اپنی والدہ کے انتقال کے باوجود آسٹریلیا سے واپس نہیں گئے، سب ان کو کھیلتا اور پرفارم کرتا دیکھنا چاہتے ہیں، پاکستان کرکٹ کیلئے بھی یہ دور بڑی اہمیت کا حامل ہے، نیا کوچ اور نئی مینجمنٹ ہے، وقار یونس جیسے سابق عظیم بولر کی رہنمائی بھی میسر ہے، ان سب کو مستحکم ہونے میں وقت لگے گا تاہم پاکستان کرکٹ درست سمت میں گامزن ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…