آسٹریلوی کھلاڑیوں کی پاکستانی بولنگ کی تعریف ، فاسٹ بولر پیٹ کمنز نے بھی نسیم شاہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

19  ‬‮نومبر‬‮  2019

برسبین (این این آئی)آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی بولنگ کو آسٹریلوی کھلاڑیوں نے سراہا ہے، جبکہ آسٹریلیا کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز نے بھی نسیم شاہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پیٹ کمنز نے کہا کہ 16 سال کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنا حیران کن ہے، انہوں نے خود 18 سال کی عمر میں پہلا انٹرنیشنل ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ تیز بولنگ کرتے ہیں اور وہ

پرجوش کھلاڑی بھی ہیں۔دوسری جانب مایہ ناز آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیو اسمتھ بھی پاکستان کے بولنگ اٹیک سے کافی متاثر نظر آرہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے بولرز کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کی عمر 16 سال ہے اور انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف پریکٹس میچز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جمعرات سے برسبین میں شروع ہو گا۔

 

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…