ایسے پلیئرز کے ساتھ کھیلنا پڑا جو غلط سرگرمیوں میں حصہ ڈال رہے تھے : محمد حفیظ

18  ‬‮نومبر‬‮  2019

لاہور( آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر محمد حفیظ نے بھی غلط کاموں میں ملوث افراد کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ایسے پلیئرز کے ساتھ کھیلنا پڑا جو غلط سرگرمیوں میں حصہ ڈال رہے تھے مگر جب انہوں نے ایسے کرداروں کیخلاف آواز اٹھانے کی کوشش کی تو انہیں خاموش رہنے کی تلقین کی گئی۔محمد حفیظ نے شعیب اختر کے یو ٹیوب چینل پر گفتگو کے دوران انکشاف

کیا کہ مذکورہ کھلاڑی ان کے بھائیوں کی طرح ہیں جن کیلئے محض دعا ہی کی جا سکتی ہے مگر جو کچھ انہوں نے کیا وہ اس کے شدید مخالف تھے اور جب انہوں نے اس سلسلے میں آواز اٹھانے کی کوشش کی تو انہیں بتا دیا گیا کہ اگر پاکستان کیلئے مزید کھیلنے کی امید ہے تو خاموشی اختیار کرو اور چونکہ انہیں اپنا کیریئر عزیز تھا لہذا انہوں نے ایسا ہی کیا کیونکہ وہ اپنی مثبت توانائی پاکستان کیلئے استعمال کرنا چاہتے تھے۔محمد حفیظ نے تسلیم کیا کہ وہ ان کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتے رہے جو سراسر غلط اقدام تھا کیونکہ اس سے پاکستان کرکٹ کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا اور نہ ہی ان کھلاڑیوں کو واپس لانے سے جو غلط کاموں میں ملوث تھے۔یاد رہے کہ اس سے قبل سابق فاسٹ بالر شعیب اختر بھی یہ دعوی کر چکے ہیں کہ انہیں اپنے کیریئر کے دوران اکثر 21 مخالف افراد کا سامنا کرنا پڑا جو صرف مخالف سائیڈ میں ہی نہیں بلکہ ان کی اپنی ٹیم میں بھی موجود تھے۔راولپنڈی ایکسپریس نے اپنے بیان میں صاف الفاظ میں کہا تھا کہ وہ پاکستانی ٹیم میں کھیلتے ہوئے میچ فکسرز کے درمیان گھرے ہوئے تھے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…