بھارت کی خواتین ٹیم نے تیسرے ٹی 20 کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی خواتی ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

15  ‬‮نومبر‬‮  2019

پروویڈنس (این این آئی) بھارت کی خواتین ٹیم نے تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی، بھارت کی خواتین ٹیم نے 60 رنز کا ہدف 16.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ویسٹ انڈیز میں پروویڈنس کے مقام پر کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان ٹیم کی کپتان انیسا محمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کی جو غلط ثابت ہوا، ویسٹ انڈین ویمن ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر بمشکل 59 رنز بناسکی، بھارتی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث اس کی 9 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکیں۔ چیڈیئن نیشن اور ہنری نے 11، 11 رنز بنائے، بھارت ویمن کی طرف سے دیپتی شرما اور رادھا یادیو نے دو، دو جبکہ انوجا پاٹل، پوجا، کور، پونم نے ایک ایک کھلاڑیو کو آئوٹ کیا۔ جواب میں بھارتی ویمن ٹیم نے مطلوبہ 60 رنز کا ہدف 16.4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ جمیما ناقابل شکست 40 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہیں۔ ہیلی میتھیوز نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جمیما کو عمدہ بلے بازی پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دوسری جانب ویسٹ انڈیز اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ (کل) اتوار کو پروویڈنس میں کھیلا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…