قومی ٹیم کے فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی کی سوشل میڈیا پر خبروں سے متعلق لب کشائی

4  ‬‮نومبر‬‮  2019

لاہور(آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ان کی توجہ سوشل میڈیا پر منفی خبروں پر نہیں بلکہ کھیل پر ہے۔ایک انٹر ویو میں شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنے خلاف منفی خبروں پر توجہ نہیں دیتے۔

ٹیم میں اپنی مستقل جگہ سے متعلق بات کرتے ہوئے نوجوان فاسٹ بالر نے کہا کہ فاسٹ بولنگ کے شعبے کے لیے ٹیم میں دیگر کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہے اس لیے میری توجہ صرف پرفارمنس پر رہتی ہے۔اپنے فٹنس مسائل سے متعلق تمام خبروں کو رد کرتے ہوئے شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ مکمل فٹ ہوگئے ہیں۔فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک فرسٹ کلاس میچ میں بھی شرکت کی تھی جس کی وجہ سے ان کی فٹنس میں مزید بہترین آئی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب انہیں فٹنس کے مسائل نہیں ہیں جب کہ اپنی فٹنس دوبارہ بحال کرنے کے لیے انہوں نے 113 اوورز کروائے۔ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کے لیے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرنے والے شاہین شاہ آفریدی ہیمسٹرنگ کا شکار ہوگئے تھے جب کہ اس سے قبل انہیں ڈینگی بخار سے بھی نبردآزما ہونا پڑا تھا۔وہ ورلڈکپ کے بعد سے اب تک قومی ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکے ہیں ۔خیال رہے کہ کچھ روز پہلے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی سے منسوب ایک غیر اخلاقی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، اس سے قبل اوپننگ بلے باز امام الحق کی واٹس ایپ چیٹ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…